Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان کی فضائی دفاع کے میدان میں بڑی کامیابی، ہائی میڈ ویپن سسٹم کا پہلا فائر

Now Reading:

پاکستان کی فضائی دفاع کے میدان میں بڑی کامیابی، ہائی میڈ ویپن سسٹم کا پہلا فائر

پاکستان نے فضائی دفاع کے میدان میں اہم سنگ میل عبور کر لیا ہے اور مشقوں کے دوران ہائی میڈ ویپن سسٹم کا پہلا فائر کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاک آرمی ائیر ڈیفنس کی مشقوں کے دوران ہائی میڈ ویپن سسٹم کا پہلا فائر کر کے فضائی دفاع کے میدان میں بڑی کامیابی حاصل کر لی ہے۔ پاکستان کے ہائی میڈ سسٹم نے زیادہ سے زیادہ فاصلے پر اہداف کو ٹھیک ٹھیک نشانہ بنا کر ملک کے مضبوط فضائی دفاع پر مہر ثبت کر دی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے سونمیانی میں جایر جاری مشق البیزا سوئم میں ہائی میڈ ویپن سسٹم کے پہلے فائر کا مشاہدہ کیا۔

مشق کے دوران مختلف ایئر ڈیفنس ویپن سسٹمز کی فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ کیا گیا۔

Advertisement

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے آرمی ایئر ڈیفنس سسٹم کے مربوط فائر اور جنگی مشقیں دیکھیں، جن میں ہائی ٹو میڈیم ایئر ڈیفنس ویپن سسٹم، لو ٹو میڈیم ایئر ڈیفنس سسٹم، شارٹ رینج ایئر ڈیفنس سسٹم اور ایکسٹینڈڈ شارٹ رینج ایئر ڈیفنس سسٹم شامل ہیں۔

یہ کامیاب مشقیں ملکی فضائی سرحدوں میں ائیر ڈیفنس کو تقویت دینے کے لئے تاریخی کامیابی اور سنگ میل ہیں، جس کے دوران ہائی ٹو میڈیم ایئر ڈیفنس ویپن سسٹم کا پہلی بار کامیاب تجربہ کیا گیا۔

ہائی میڈ ویپن سسٹم نے کامیابی سے دیگر ہتھیاروں کے نظام کے ساتھ اپنے اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا، جن کا مشق کے دوران سسٹمز کے ساتھ تجربہ کیا گیا۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے آرمی ایئر ڈیفنس کور کی آپریشنل تیاری سمیت اہداف کی قابل ذکر کامیابیوں کو سراہا۔

Advertisement

افسروں اور فوجیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ مسلح افواج وطن کے خلاف پیدا ہونے والے ہر طرح کے  خطرات کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہے اور مسلح افواج اپنی ضروریات کے مطابق اپنے نظام کو جدید بنا رہی ہیں۔

کور کمانڈر کراچی، کمانڈر آرمی ایئر ڈیفنس، انسپکٹر جنرل ٹریننگ اینڈ ایویلیوایشن اور انسپکٹر جنرل آرمز نے بھی مشق کا مشاہدہ کیا۔

قبل ازیں آرمی چیف نے آرمی ایئر ڈیفنس سینٹر کا دورہ کیا، انہوں نے یادگار شہدا پر پھول رکھے اور مسلح افواج کے شہداء کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے لیفٹیننٹ جنرل محمد ظفر اقبال کو آرمی ائیر ڈیفنس کور کا کرنل کمانڈنٹ کے بیجز بھی لگائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
27 ویں آئینی ترمیم؛ سینیٹ و قومی اسمبلی میں نمبر گیم دلچسپ مرحلے میں داخل
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا
ملک بھر میں 8 نومبر تک موسم کیسا رہے گا، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نیا ریکارڈ قائم، اسٹیٹ بینک
پاکستان کی سفارتکاری نئے اعتماد اور استحکام کے دور میں داخل ہو چکی ہے، خواجہ آصف
غزہ کیلیے فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کرے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر