خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں الیکشن ملتوی ہونے کا کوئی امکان نہیں، الیکشن کمیشن
الیکشن کمیشن نے این اے 83 اور این اے 85 سرگودھا میں الیکشن التواء سے متعلق تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے۔
دونوں حلقوں کے آر اوز نے نادرا کے ڈیتھ سرٹیفکیٹ کی بنا پردونوں نشستوں پر انتخابات ملتوی کیے تھے، جس پر آج الیکشن کمیشن نے تحریری فیصلہ سنانے ہوئے الیکشن مہم جاری رکھنے کا حکم دے دیا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق ن لیگ کے امیدوار ذوالفقار علی بھٹی نے درخواست دائر کی تھی اور ڈی آراوز سرگودھا نے بھی الیکشن کمیشن سے وضاحت مانگی تھی۔
سیکریٹری یونین کونسل کےمطابق نمبردارشمشادعلی نےفارم ب کی تصدیق کی جبکہ آر اوز کے مطابق مرحوم کے بیٹے عبدالسلام نے اپنے امیدوار والد کی وفات کی تاریخ 15جنوری بتائی۔
مرحوم امیدوارکی اہلیہ، بیٹی اورامام مسجد نے وفات 2 جنوری کو ہونے کی تصدیق کی تھی۔
الیکشن کمیشن کے فیصلے کے مطابق نمبردار شمشاد علی کے مطابق فارم ب پر اس کے دستخط جعلی ہیں اور ڈیتھ سرٹیفکیٹ جعلی بنایا گیا تھا۔
ڈی آر اوز کی تحقیقات کے نتیجے میں ثابت ہوا کہ وفات 2 جنوری کو ہی ہوئی تھی۔
الیکشن کمیشن نے مرحوم امیدوار کے بیٹے کے خلاف کرپٹ پریکٹسز کے تحت کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔
الیکشن کمیشن کے فیصلے میں تحریر کیا گیا کہ سیکریٹری یونین کونسل کی تصدیق پرڈیتھ سرٹیفکیٹ بنایا گیا۔
الیکشن کمیشن نے اپنے تحریری فیصلے میں لکھا کہ این اے 83 اور این اے 85 سرگودھا میں انتخابی شیڈول جاری رہے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
