عام انتخابات کے حوالے سے مولانا فضل الرحمن نے مظفر گڑھ میں ایک جلسے سے خطاب کیا۔
تفصیلات کے مطابق مظفر گڑھ میں عام انتخابات کے حوالے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ میں آپ کو اپنی ذمہ داریوں کا احساس دلانے آیا ہوں۔
مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ پارلیمان میں ہماری نمائندگی ہی نہیں تو بتائیں اس میں علماء کا قصور ہے یا پھر ووٹرز قصوروار ہیں۔
جمعیت علماء اسلام ف کے قائد نے جلسے میں عوام سے کہا کہ میں آپ کو اپنی ذمہ داری کا احساس دلانے آیا ہوں، ہمیں پرانی لکیروں کو مٹانا ہو گا۔
انہون نے کہا کہ جن لکیروں پر سفر کیا ان پرآگے نہیں جا سکتے۔
مولانا فضل الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ ہماری جماعت کی سیاست جاگیردار اور سرمایہ دار کی طرز پر سیاست نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مملکت کے اندر انسانی حقوق کا تحفظ سیاست کا نام ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
