
روس کی جانب سے میزائل داغے جانے کے بعد یوکرین کا دارالحکومت کیف زوردار دھماکوں سے لرز اٹھا۔
عرب میڈیا کے ماطبق یوکرین کی فضائیہ نے کہا ہے کہ آج دارالحکومت کیف کی طرف متعدد میزائل پرواز کر رہے تھے، جس کے فورا بعد ہی روسی بمبار طیاروں کے خطرے کے پیش نظر ملک بھر میں فضائی الرٹ جاری کیا گیا تھا۔
منگل کی صبح کیف میں غیر ملکی خبر رساں ادارے کے صحافیوں نے 10 سے زائد زوردار دھماکوں کی آوازیں سنی تھیں جس سے مرکز کی عمارتیں لرز اٹھیں۔
شہر کی فوجی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ گرائے گئے راکٹوں کے ٹکڑے رہائشی عمارتوں سمیت کئی اضلاع میں گرے ہیں۔
میئر وٹالی کلٹسکو نے کہا کہ دارالحکومت کے کئی علاقوں میں بجلی غائب ہوگئی ہے۔
یوکرین کی فضائیہ نے روسی میزائل حملے سے قبل ٹیلی گرام پر انتباہ جاری کیا تھا جس میں کیف کے شہریوں کو پناہ گاہوں میں رہنے کا کہا گیا تھا، ٹیلی گرام میں فضائیہ نے کہا کہ بہت سے میزائل کیف کی جانب بڑھ رہے ہیں۔
فضائیہ کا کہنا ہے کہ روسی کنزال میزائل لانچ کر رہے ہیں اور مزید میزائل دارالحکومت کی جانب بڑھ رہے ہیں۔
فوجی انتظامیہ کے سربراہ اولیگ سینیگوبوف نے کہا کہ شمال مشرقی شہر خرکیف میں بھی فضائی حملے کیے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News