بانی پی ٹی آئی کے خلاف عدم اعتماد نہ لاتے تو ملک دیوالیہ ہو جاتا، سعد رفیق
مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما سعد رفیق نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف عدم اعتماد نہ لاتے تو ملک دیوالیہ ہو جاتا۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما سعد رفیق نے کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عدم اعتماد نہ کرتے تو پاکستان دیوالیہ ہو جاتا، ڈیفالٹ کا مطلب ہے دنیا آپ کا حقہ پانی بند کر دیتی ہے، خزانہ خالی تھا کوئی ڈالر دینے کو تیارنہیں تھا، ایک ایک کر کے ناراض ملکوں کو ہم نے منایا۔
سعد رفیق نے کہا کہ 8 فروری کو بہت اہم دن ہے، انتخابات ہوتے آئے ہیں یہ اور طرح کا الیکشن ہے، پاکستان کے معاشی حالات ٹھیک نہیں ہیں، لوگوں کو بھوک و افلاس اور بیروزگاری کا سامنا ہے، سرکار کے پاس تنخواہ دینے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ عدم اعتماد نہ لاتے تو پاکستان سری لنکا بن جاتا، 500 روپے کی روٹی، ہزار کا ڈالر ہو چکا ہوتا، ہمیں پتا تھا بانی پی ٹی آئی کا گند سر پر اٹھائیں گے تو لوگ ذمہ دار ٹھہرائیں گے، بعض لوگوں نے کہا عدم اعتماد نہ کرو اور سیاسی موت مرنے دو، جس سے جان چھڑائی تھی اسی آئی ایم ایف کے پاس ہمیں جانا پڑا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News