Advertisement
Advertisement
Advertisement

صرف ایک بٹن دبائیں، اس مکان کو لپیٹ کر کہیں بھی لے جائیں

Now Reading:

صرف ایک بٹن دبائیں، اس مکان کو لپیٹ کر کہیں بھی لے جائیں
صرف ایک بٹن دبائیں، اس مکان کو لپیٹ کر کہیں بھی لے جائیں

صرف ایک بٹن دبائیں، اس مکان کو لپیٹ کر کہیں بھی لے جائیں

ہم نے فولڈ ہونے یا طے ہونے والے فونز کے بارے میں ضرور سنا ہے اسی طرح طے ہونے والے ڈسپلے کو بھی دیکھا ہے تاہم اب ٹرانسفرمر فلم کی طرز پر ایک ایسا مکان بنایا  گیا ہے جو بٹن دبانے سے سکڑ جاتا ہے اور چند منٹوں کے اندر یہ اتنا چھوٹا ہوجاتا ہے کہ آپ اسے بڑی گاڑی کے ذریعے دھکیل کر کسی بھی جگہ پر لے جاکر دوبارہ پھیلا سکتے ہیں۔

یہ چلتا پھرتا گھر بلا شبہ انجینئرنگ اور ڈیزاائنگ کا ایک زبردست شاہکار ہے جس کے نیچے پہلے ہی پہیے لگے ہوئے ہیں۔ یہ مکان بٹن دبانے سے اطراف میں کھلتا ہے اور مکمل گھر بن جاتا ہے جہاں آپ رہ سکتے ہیں اور وقت پڑنے پر بٹن دبانے کے ساتھ ہی اس کے ہائیڈرولک اور روبوٹک سسٹم اسے سکیڑ کر چھوٹا کر دیتے ہے۔

واضح رہے کہ مکانات بنانے والی اسمارٹ کمپنی پوڈ ایکس گو نے اسے بنایا ہے اور اس مکان کو گرانڈ ایس ون  کانام دیا گیا ہے۔پوڈ ایکس گو نے اپنا یہ پہلا ماڈل شمالی امریکا کے اندر رکھا ہے اور اس کا عمل مظاہرہ بھی کیا ہے۔ اس امکان کو بنانے کا خیال بے گھر افراد کو دیکھ آیا۔

Advertisement

 امریکا میں لوگوں کی بہت بڑی تعداد ہوم لیس یعنی بے گھر ہیں اور سڑکوں یا فٹ پاتھوں پر قیام کرتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اس مسئلے کے حل کے لیے پوڈ ایکس گو نے یہ مکان بنایا ہے۔ صرف 15 منٹ میں یہ گھر کھل کر 362 مربع فٹ کی جگہ فراہم کرتا ہے جو دو افراد کے رہنے کے لیے بہت کافی ہوتی ہے۔

اس حیرت انگیز گھر کا ڈھانچہ اسٹیل سے تیار کیا گیا ہے تاہم اندر کی دیورایں پولیور یتھین سے تیار کی گئی ہیں جو لچک دار ہونے کی بنا پر پھیلتی اور سکڑتی ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ محفوظ اور مضبوط مکانات کو جو سرٹیفیکٹ امریکا میں دیئے جاتے ہیں وہ اس مکان نے پہلےہی حاصل کر لیے ہیں جو اس کی ٹیکنالوجی کی جیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

اسے کسی ایک مضبوط ٹرک کے ذریعے بآسانی کسی ایک مقام سے دوسرے مقام تک لے جایا جاسکتا ہے دوم اس کے اندر رہنے کے لیے بہت وسیع جگہ موجود ہے، سوم اس کے اندر معمولات زندگی کا سارا سامان موجود ہے یعنی یہ فل فرنشڈ ہے جس میں ائیرکنڈیشن بھی شامل ہے اور یہی وجہ ہے کہ اس کے لیے کسی چیز کے خریدنے کے بھی ضرورت نہیں رہتی۔

Advertisement

چہارم باتھ روم اور ٹوائلٹ کے ساتھ ساتھ اس کے اندر مضبوط الیکٹرانک سیکیورٹی نظام بھی موجود ہے۔ کمپنی اس گھر کے ساتھ دس سال کی وارنٹی بھی فراہم کر رہی ہے کیو نکہ یہ مکان مکمل طور پر نہ صرف ٹوٹ پھوٹ سے محفوظ ہے بلکہ اگر کوئی رخنہ ہ یا ٹوٹ پھوٹ ہوتو کمپنی اس بات کی مجاز ہے کہ وہ اس مسئلے کو حل کر کے دے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
امیر ہونے کا آسان سا گر؛ یہ نایاب نوٹ آپ کو بنا سکتا ہے کروڑ پتی!
چاند کا رنگ سرخ کیوں ہو جائے گا؟ 7 ستمبر کو حقیقت سامنے آ رہی ہے
امریکا میں انسانی گوشت کھانے والے کیڑے کا پہلا کیس رپورٹ
کیا آپ جانتے ہیں؟ دنیا کے 2 ملک جہاں ایک بھی یونیورسٹی موجود نہیں!
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر