
شعیب بشیر کو آخر کار بھارتی ویزا مل گیا
انگلینڈ کے پاکستانی نژاد اسپنر شعیب بشیر کو آخر کار بھارتی ویزا مل گیا۔
تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کرکٹ کے آفیشل ایکس (سابقہ ٹوئیٹر) اکاؤنٹ پر جاری پوسٹ میں کہا گیا کہ شعیب بشیر کو ویزا مل گیا ہے، وہ اس ہفتے کے آخر میں بھارت میں موجود انگلش ٹیم کو جوائن کرنے کے لیے روانہ ہوں گے۔
Shoaib Bashir has now received his visa, and is due to travel to join up with the team in India this weekend.
We're glad the situation has now been resolved.#INDvENG | #EnglandCricket pic.twitter.com/vTHdChIOIi
Advertisement— England Cricket (@englandcricket) January 24, 2024
بھارت نے مسلم دشمن پالیسی کی وجہ سے انگلینڈ کے پاکستانی نژاد اسپنر کو ویزا جاری نہیں کیا تھا جس کے باعث شعیب بشیر پہلے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے تھے۔
شعیب بشیر ٹیم کے ہمراہ ابوظہبی پہنچ کر ویزا مسائل کے حل ہونے تک کے لیے واپس انگلینڈ روانہ ہوگئے تھے۔
خیال رہے کہ وہ بھارت کی جانب سے ویزا حاصل نہ کرسکنے والے پہلے پاکستانی نژاد کرکٹر نہیں ہیں۔
اس سے قبل انگلینڈ کے معین علی اور ثاقب محمود سمیت آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ بھی بھارت کی اس مسلم دشمنی کا شکار ہوچکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News