Advertisement
Advertisement
Advertisement

جو کم دِکھتا ہے وہ زیادہ بِکتا ہے: فواد خان کا دوٹوک جواب

Now Reading:

جو کم دِکھتا ہے وہ زیادہ بِکتا ہے: فواد خان کا دوٹوک جواب
فواد

خود کو سُپر اسٹار نہیں سمجھتا، فواد خان

پاکستانی ٹی وی انڈسٹری اور فلم کے سپر اسٹار فواد خان اپنی پرکشش شخصیت اور عمدہ فنکارانہ صلاحیتوں کی وجہ سے کافی شہرت رکھتے ہیں۔

انہوں نے بالی ووڈ میں بھی متعدد فلموں میں کام کیا اور بھارت میں بھی لاکھوں لوگوں کے دلوں میں جگہ بنائی۔

حال ہی میں فواد خان نے پاکستانی کامیڈین، اداکار اور میزبان احمد علی بٹ کے پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر کھل کر گفتگو کی۔

اس انٹرویو کے دوران سوشل میڈیا سے دوری کے حوالے سے بات کرتے ہوئے فواد خان نے دو ٹوک انداز میں کہاکہ ’انہیں ایسا نہیں لگتا کہ جو دِکھتا ہے وہی بِکتا ہے بلکہ انہیں ایسا لگتا ہے کہ جو کم دِکھتا ہے وہ زیادہ بِکتا ہے تو اس لیے وہ بھارت میں اپنی پی آر ٹیم کو کہتے ہیں کہ وہ ان کا نام ہر جگہ پر سامنے نہ لائیں‘۔

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

Advertisement

A post shared by FHM PAKISTAN (@fhmpakistan)

پاکستانی سپر اسٹار نے بتایاکہ ان کی بھارت میں موجود پی آر ٹیم کو اُن کی اس سوچ پر اعتراض تھا وہ لوگ کہتے کہ آپ کو نہیں پتا کہ آج کل دنیا کس طرح چلتی ہے تو انہوں نے  ان لوگوں کو ہمیشہ یہی جواب دیا کہ وہ سوشل میڈیا کا ضرورت سے زیادہ استعمال نہیں کرنا چاہتے۔

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

Advertisement

A post shared by Niche Lifestyle (@nichelifestyle)

فواد خان نے اپنا نظریہ بیان کرتے ہوئے کہاکہ وہ ہر گز اس پر اتفاق نہیں رکھتے کہ اگر آپ سوشل میڈیا پر ایکٹو ہیں تو ہی فینز آپ کو پیار کریں گے اور توجہ دیں گے، جب سوشل میڈیا کا دور نہیں تھا تب بھی اچھا کام کرنے والوں کو بہت پیار ملتا تھا۔

فواد خان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کن بالی وڈ اسٹارز نے بنائے؟ حیران کن انکشاف

Advertisement

فواد خان نے اس انٹرویو کے دوران بتایا کہ انہیں سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہینڈل کرنے نہیں آتے یہ کام ان کی پی آر ٹیم کرتی ہے جبکہ ان کا ٹوئٹر (موجودہ ایکس) اکاؤنٹ اداکارہ سونم کپور نے بنایا تھا اور انسٹاگرام اکاؤنٹ فلم ’کپور اینڈسنز‘ کے وقت اداکار سدہارتھ ملہوترا نے بنایا تھا۔

واضح رہےکہ فواد خان نے بالی وڈ انڈسٹری میں اداکارہ سونم کپور کے ساتھ فلم ’خوبصورت‘ کے ساتھ کیریئر کا آغاز کیا تھا۔

حال ہی میں عالیہ بھٹ نے اپنے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ فواد خان فلم ’’کپور اینڈ سنز‘‘ کی شوٹنگ کے دوران بوسہ لینے کا سین کرنے سے ہچکچاتے تھے۔

عالیہ بھٹ نے کہاکہ فلم کے اسکرپٹ  کے مطابق بوسہ لینا  اس سین کی ضرورت تھی لیکن ا س کے باوجود، فواد خان ہر بار جب بھی ان کے قریب آتے تو ہچکچاتے ، بالآخر انہوں نے اسکرین پر اس قربت سے گریز کیا۔

Advertisement

 ذرائع کے مطابق فواد خان نے اپنی بالی ووڈ ڈیبیو فلم ’’خوبصورت‘‘ میں سونم کپور کے ساتھ بھی کسنگ سین (بوسہ) کرنے سے انکار کردیا تھا۔

 

Advertisement
Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

A post shared by WOW 360 (@wow360pk)

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر