کل جو قانون سازی ہونے جا رہی ہے وہ غیر آئینی ہے، سپریم کورٹ جائیں گے، بیرسٹر گوہر
بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ دو دنوں کے اندر ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے فیصلہ ہو جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق بیرسٹر گوہر علی خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پشاور ہائیکورٹ نے پانچ گھنٹے سماعت کی، کل باقی فریقین کو سنا جائیگا، امید ہے فیصلہ بھی آجائیگا، ہمیں امید ہے بلے کا نشان واپس ضرور ملے گا۔
گوہر علی خان نے کہا کہ سپریم کورٹ کے سامنے ایک آرڈر چینلج کیا تھا، اگر پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ آتا ہے تو سپریم کورٹ کیس کی پھر ضرورت نہیں، کسی پارٹی کیساتھ فی الحال کوئی اتحاد نہیں، وکلاء کو بھی ٹکٹ دینگے، انکا حصہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پارٹی کے حوالے سے کوئی اختلاف نہیں، صرف افواہیں ہیں، ٹکٹوں کی تقسیم میں سب کو شامل کیا ہے، دو دنوں کے اندر ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے فیصلہ ہو جائے گا، اپنے ورکرز اور سپورٹرز کو مایوس نہیں کرینگے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی سمیت کسی کے ساتھ اتحاد نہیں کرینگے، پورے پاکستان کے ہر حلقے سے الیکشن لڑیں گے، کچھ جماعتوں کے ساتھ کمٹمنٹ ہے کہ وہ ہمیں سپورٹ کرینگے اور ہم ان کو، ان جماعتوں کے امیدوار ہمارے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے، آگے دیکھتے ہیں کہ مزید کیا ہوتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
