Advertisement
Advertisement
Advertisement

بانی پی ٹی آئی کی ضمانتیں منسوخ کرنےکیخلاف درخواستوں پرسماعت23جنوری تک ملتوی

Now Reading:

بانی پی ٹی آئی کی ضمانتیں منسوخ کرنےکیخلاف درخواستوں پرسماعت23جنوری تک ملتوی
سابق چیئرمین پی ٹی آئی

بانی پی ٹی آئی کی ضمانتیں منسوخ کرنےکیخلاف درخواستوں پرسماعت23جنوری تک ملتوی

بانی پی ٹی آئی کی ضمانتیں منسوخ کرنے کیخلاف درخواستوں پرسماعت23 جنوری تک ملتوی کردی گئی۔

لاہور ہائیکورٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ کی دہشت گردی کیسوں میں ضمانتیں منسوخ کرنے کیخلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی۔

عدالت نے پراسیکیوٹر جنرل اور وکیل بانی چیئرمین پی ٹی آئی کو تیاری کیلئے مہلت دیتے ہوئے کیس کی سماعت 23 جنوری تک ملتوی کردی۔

پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ عدالت میں پیش ہوئے اور عدالت سے استدعا کی کہ کیس میں اہم قانونی نقاط وضاحت طلب ہیں تیاری کیلئے مہلت دی جائے۔

عدالت نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی وکیل سےاستفسارکیا کہ بتائیے کہ ان درخواستوں پر آپ کو ریلیف ملا؟ وکیل نے جواب دیا کہ جی ان درخواستوں میں عبوری ضمانت ملی تھی۔

Advertisement

ہائیکورٹ نے استفسارکیا کہ کس کس تاریخ کو درخواست گزار پیش ہوئے؟ وکیل نے استدعا کی کہ تمام دستاویزات اور ریکارڈ پیش کرنے کیلئے مہلت دی جائے۔

جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی سات درخواستوں پر سماعت کی۔ چئیرمین پی ٹی آئی کی جانب سے ایڈووکیٹ سلمان صفدرعدالت میں پیش ہوئے۔

درخواستوں میں انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج اور تھانہ گلبرگ اور تھانہ سرور روڈ پولیس کو فریق بنایا گیا ہے۔

وکیل درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ درخواست گزار دہشت گردی عدالت میں مسلسل پیش ہوتے رہے، اس دوران ٹرائل کورٹ نے درخواست گزار کو توشہ خانہ کیس میں سزا سنا دی۔ پولیس نے درخواست گزار کو گرفتار کرکے اٹک جیل منتقل کر دیا۔

وکیل پی ٹی آئی نے کہا کہ درخواست گزار جیل میں ہونے کی بنا پر انسدادِ دشت گردی عدالت میں پیش نہ ہوئے، ٹرائل کورٹ نے عدم پیروی انکی لی گئی ضمانتوں کو کینسل کر دیا۔ ٹرائل کورٹ کے اس فیصلے سے انکا ناقابل تلافی نقصان ہوا۔ استدعا ہے کہ عدالت ٹرائل کورٹ کے ضمانتوں کو کینسل کرنے کے 11 اگست کے فیصلے کو کالعدم قرار دے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیر اعظم کی دوحہ میں سعودی ولی عہد سے ملاقات؛ فیلڈ مارشل بھی موجود
دوحہ میں عرب اسلامی ہنگامی اجلاس؛ وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں
صدر مملکت کا دورہ چین کے موقع پر شنگھائی الیکٹرک کے چیئرمین سے ملاقات
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں؛ 31 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
کیش لیس اکانومی؛ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
کراچی، لانڈھی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ماں بیٹا جاں بحق، ایک زخمی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر