میاں اسلم اقبال کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف درخواست، تحریری حکم جاری
میاں اسلم اقبال کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف درخواست پر عدالت نے تحریری حکمنامہ جاری کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما میاں اسلم اقبال کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی جس کے دوران عدالت نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کر دیا۔
درخواست میں الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔
درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ میاں اسلم اقبال پی پی 171 سے امیدوار ہیں، ریٹرننگ افسر نے میاں اسلم اقبال کے کاغذات تجویز اور تائید کنندہ پیش نہ ہونے پر مسترد کئے، ایپلٹ ٹربیونل نے میاں اسلم اقبال کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے، میاں اسلم اقبال کریمنل کیس ایف آئی آر 675/23 میں اشتہاری ہیں۔
استدعا کی گئی کہ عدالت میاں اسلم اقبال کے کاغذات نامزدگی مسترد کرے۔
لاہور ہائیکورٹ نے میاں اسلم اقبال کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے خلاف درخواست کا تحریری حکم جاری کر دیا۔
جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کیا، عدالت نے درخواست پر رجسٹرار آفس کا اعتراض برقرار رکھا، میاں اسلم اقبال کو اشتہاری قرار دینے کی مصدقہ کاپیاں درخواست کے ساتھ نہ لگانے کا اعتراض برقرار رکھا۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ٹریبونل نے پی پی 171 سے قانون کے منافی کاغذات نامزدگی منظور کئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
