
منفی درجہ حرارت اور رات کے وقت سڑک کنارے ایک شاپنگ بیگ سے تولیے میں لپٹا نومولود بچی برآمد ہوئی ہے۔
خلیجی میڈیا کے مطابق برطانوی پولیس کا کہنا ہے کہ ایک نوزائیدہ بچی لندن کی ایک سڑک پر شاپنگ بیگ میں تولیے میں لپٹی ہوئی پائی گئی جس کے بعد اسے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
لندن میٹروپولیٹن پولیس کا کہنا ہے کہ یہ بچی مشرقی لندن کے علاقے نیوہیم میں ایک شخص کو اپنے کتے کے ساتھ چلتے ہوئے پایا گیا۔ نیشنل ویدر سروس کے مطابق اس وقت لندن میں درجہ حرارت منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔
نیوہیم میں پولیس کی سربراہی کرنے والے چیف سپرنٹنڈنٹ سائمن کرک نے ایک بیان میں کہا کہ ‘اس شخص نے بچی کو اس وقت تک گرم رکھا جب تک لندن ایمبولینس سروس کے پیرا میڈکس نہیں پہنچ گئے اور اسے اسپتال لے جانے سے پہلے اس کا معائنہ کیا۔
چیف سپرنٹنڈنٹ سائمن کرک نے کہا کہ مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ وہ کسی بھی طرح سے زخمی نہیں ہوئی ہیں اور اسپتال کے عملے کی دیکھ بھال میں محفوظ اور اچھی طرح سے ہے۔
پولیس نے کہا کہ وہ بچے کی ماں کی فلاح و بہبود کے لئے فکرمند ہیں اور اس سے رابطہ کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News