Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمران ہاشمی نے مہنگی ترین گاڑی خرید لی

Now Reading:

عمران ہاشمی نے مہنگی ترین گاڑی خرید لی
عمران ہاشمی

عمران ہاشمی نے مہنگی ترین گاڑی خرید لی

بالی ووڈ کے معروف اداکار عمران ہاشمی نئے سال کے آغاز کے ساتھ ہی نئی اور لگژری گاڑی اپنے گھر لے آئے ہیں جس کی قیمت کروڑوں میں ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اداکار نے جمعرات، 11 جنوری کو ایک شاندار رولز رائس گھوسٹ بلیک بیج خریدی ہے۔

 

Advertisement

 

Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

Advertisement

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ٹائیگر 3 کی بہترین کامیابی کے بعد اداکار نے نئی رولز رائس خریدی ہے جس کی ویدیوز سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہی ہے۔

ایک وائرل ویڈیو میں عمران ہاشمی کو دیکھا جاسکتا ہے، جہاں وہ اپنی نئی گاڑی میں بیٹھے فون پر بات کرتے ہوئے لوگوں کی طرف ہاتھ ہلاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اداکار کی اس گاڑی کی قیمت 12.25 کروڑ روپے ہے جو کہ پاکستانی ساڑھے 41 کروڑ روپے بنتے ہیں اور یہ دنیا کی سب سے مہنگی ترین گاڑیوں میں سے ایک ہے۔

Advertisement

خیال رہے کہ عمران ہاشمی آخری بار سلمان خان کی ‘ٹائیگر 3’ میں نظر آئے تھے جس میں انہوں نے مخالف کا کردار ادا کیا۔ منیش شرما کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں کترینہ کیف، ردھی ڈوگرا، وشال جیٹھوا اور کمود مشرا نے بھی اہم کردار ادا کیے تھے۔ ‘ٹائیگر 3’ میں شاہ رخ خان نے بھی کیمیو کیا تھا۔

دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ عمران ہاشمی کو ‘ڈان 3’ میں ولن کا کردار ادا کریں گے تاہم ابھی تک اس بارے میں کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔

‘ڈان 3’ میں رنویر سنگھ مرکزی کردار میں نظر آئیں گے اور اسے ایکسل انٹرٹینمنٹ کے رتیش سدھوانی اور فرحان اختر پروڈیوس کریں گے۔ یہ فلم 2025 میں سینما گھروں میں ریلیز کئے جانے کا امکان ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خواہش تھی پہلے ’بیٹی‘ ہو، ٹک ٹاکر اقرا کنول کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش
لندن میں چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ویڈیو وائرل
فرحان سعید اور عروہ حسین ایک ساتھ؛ نئے گانے کا پوسٹر جاری
ایمن زمان اور مجتبیٰ لاکھانی کی راہیں جدا؛ علیحدگی کی تصدیق
’’ابیر گلال‘‘ کا فلمی سفر کٹھن، فواد خان نے خاموشی توڑ دی
وہ ڈرامہ جس نے ہانیہ عامر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر