
نگراں وزیراعظم کو عہدے سے ہٹانے کیلئے دائر نظر ثانی اپیل سے متعلق فیصلہ محفوظ
لاہور ہائیکورٹ نے نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑکوعہدے سے ہٹانےکیلئےدائرنظرثانی اپیل قابِ سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم کےعہدے کی معیاد مکمل ہونے کے معاملے میں نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑکوعہدے سے ہٹانے کےلئے دائر نظر ثانی اپیل کی سماعت ہوئی جس پرعدالت نے اپیل کے قابل سماعت ہونے یانہ ہونے پرفیصلہ محفوظ کرلیا۔
جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سماعت کی۔ اپیل کنندہ مقسط سلیم ایڈووکیٹ نےدلائل دیے۔
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ نگران وزیراعظم کو عام انتخابات کرانے کےلئے تین ماہ کی مدت کےلئے وزیراعظم بنایاگیا نگران وزیراعظم آئین کے تحت نوے روزمیں انتخابات نہیں کراسکے۔ نگران وزیراعظم کی تعیناتی کے نوٹیفیکیشن کےمطابق ان کےعہدے کی معیاد 15نومبر کو ختم ہوچکی ہے۔
اپیل کنندہ نے مؤقف پیش کیا کہ معیاد مکمل ہونے کےباوجود عہدے پر برقرار رہنا نگران وزیراعظم کاغیرآئینی اقدام ہے۔ الیکشن کمیشن اپنی غیرجانبدارحیثیت کو برقرار رکھتے ہوئے شفاف انتخابات کرانےکاپابند ہے۔ استدعا ہے کہ الیکشن کمیشن معیاد مکمل ہونے پر نگران وزیراعظم کوعہدے سے ہٹانے کانوٹیفیکیشن جاری کرے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News