وفاقی کابینہ کا اجلاس، ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری
ایف بی آرکی تنظیمِ نواوراصلاحات کی منظوری سے متعلق وفاقی کابینہ کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی تنظیمِ نو اور ڈیجٹائزیشن کی منظوری دے دی گئی۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ کابینہ اجلاس میں بین الوزارتی کمیٹی کی سفارشات پیش کی گئیں۔ اصلاحات کی روشنی میں ریونیو ڈویژن میں وفاقی ٹیکس پالیسی بورڈ تشکیل دیاجائے گا، پالیسی بورڈ ٹیکس پالیسی کی تشکیل، ریونیو کے اہداف کے تعین اوراسٹیک ہولڈرز کے مابین تعاون کے فرائض سرانجام دے گا۔
اعلامیے کے مطابق فیڈرل پالیسی بورڈ کی سربراہی وفاقی وزیرخزانہ کریں گے۔ تنظیم نو کے نتیجے میں کسٹمز اور اِن لینڈ ریونیو کے اداروں کو علیحٰدہ کیا جائے گا، کسٹمزاوران لینڈ ریونیو کی سربراہی متعلقہ کیڈر کے ڈائریکٹر جنرلز کریں گے۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ ڈائریکٹرجنرلز کو اپنے اپنے اداروں کے انتظامی، مالی اورآپریشنل امورکے حوالے سے مکمل اختیار ہوگا۔ کسٹمزاوراِن لینڈ ریونیو کے لیے الگ الگ اوورسائٹ بورڈزتشکیل دیے جائیں گے۔ اوورسائٹ بورڈ وزیر خزانہ کی سربراہی میں قائم کیے جائیں گے۔
وفاقی سیکرٹریز خزانہ، ریونیو، تجارت، چیئرمین نادرا اور متعلقہ شعبوں کے ماہرین بورڈ کے ارکان ہوں گے۔
نگراں وزیراعظم نے کہا کہ بورڈزمیں نجی شعبے سے ماہرین کی تعیناتی کے وقت یہ امر یقینی بنایا جائے کہ مفادات کا تصادم نہ ہو۔ انوارالحق نے ہدایت کی کہ اصلاحات کے لیے قانون سازی کا مسودہ آئندہ منتخب پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے۔
وزارت آبی ذخائر کی سفارش پرارسا ایکٹ 1992 میں ترامیم پر فیصلے کی توثیق مؤخرکرتے ہوئے مزید غور کے بعد وفاقی کابینہ کے آئندہ اجلاس میں منظوری کے لیے پیش کرنے کی ہدایت کی گئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
