 
                                                      غزہ پر حملوں کو 100 روز مکمل، امریکا کی اسرائیل سے جنگ ختم کرنے کی درخواست
غزہ پر اسرائیلی حملوں کو 100 روز مکمل ہونے پر امریکا نے اسرائیل سے جنگ ختم کرنے کی درخواست کردی۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا نے اسرائیل سے جنگ ختم کرنے کی درخواست کی اور کہا کہ اسرائیل حملوں میں کمی لائے۔
وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل کے مشیر جان کربی نے میڈیا بریفنگ کے دوران اسرائیل پر غزہ پر حملے روکنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جنگ کو ختم کرنے کا یہ صحیح وقت ہے۔
جان کربی نے کہا کہ اسرائیل سے غزہ پرحملوں کی شدت کم کرنے سے متعلق بات کی ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیل کے غزہ پر حملوں میں 9 ہزارسے زائد بچوں سمیت 24 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جبکہ 50 ہزار سے زائد افراد زخمی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 