Advertisement
Advertisement
Advertisement

لکی مروت میں دہشتگردوں سے جھڑپ میں پاک فوج کے 2 جوان شہید، 2 دہشتگرد ہلاک

Now Reading:

لکی مروت میں دہشتگردوں سے جھڑپ میں پاک فوج کے 2 جوان شہید، 2 دہشتگرد ہلاک
لکی مروت

لکی مروت میں دہشتگردوں سے جھڑپ میں پاک فوج کے 2 جوان شہید، 2 دہشتگرد ہلاک

لکی مروت میں دہشتگردوں سے جھڑپ میں پاک فوج کے 2 جوان شہید جبکہ 2 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ضلع لکی مروت میں دہشت گردوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں نے موثر انداز میں دہشت گردوں کو جواب دیا جس کے نتیجے میں دو دہشت گرد مارے گئے جن کی شناخت آفتاب عرف ملنگ اور مسعود شاہ کے نام سے ہوئی ہے۔

ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں سمیت بے گناہ شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔

ان کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا ہے۔

فائرنگ کے تبادلے کے دوران آزاد کشمیر کے ضلع بھمبر کے 29 سالہ سپاہی محمد افضل اور مانسہرہ کے 27 سالہ سپاہی ابرار حسین بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہو گئے۔

Advertisement

علاقے میں موجود ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے سینیٹائزیشن آپریشن بھی کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لئے پرعزم ہیں اور بہادر جوانوں کی قربانیاں دہشت گردی کے خلاف عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
پرنٹ میڈیا اخلاقیات، غیر جانب داری اور ذمہ داری کے اعلیٰ معیار قائم رکھے، صدر مملکت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر