Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی پی 19 سے عارف عباسی کےکاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل خارج

Now Reading:

پی پی 19 سے عارف عباسی کےکاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل خارج
عارف عباسی

پی پی 19 سےعارف عباسی کےکاغذات نامزدگی مستردہونےکےخلاف اپیل خارج

پی پی 19 سے پی ٹی آئی رہنما محمد عارف عباسی کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے معاملے پرسپریم کورٹ نے الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے اپیل خارج کردی۔ 

عدالتِ عظمٰی نے کہا کہ درخواست گزارنے دو فوجداری مقدمات ہونے کے باجود ضمانت کیلئے کسی عدالت سے رجوع نہیں کیا،  درخواست گزارنے دونوں مقدمات کا کاغذات نامزدگی میں بھی ذکر نہیں کیا، ریٹرننگ آفیسر نے بیٹے کی لندن میں موجود جائدادوں کا پوچھا اس کا بھی جواب نہیں دیا گیا۔

وکیل درخواست گزارنے مؤقف پیش کیا کہ ریٹرننگ آفیسر نے میری نامزدگی پراعتراض اٹھا کر کاغذات مسترد کردیا، درخواست گزار کیخلاف وارث خان تھانے میں دو ایف آئی آرز درج تھیں۔

چیف جسٹس پاکستان قاضی فائزعیسٰی نے کہا کہ دستاویزات تو پڑھ کرآئیں، کیس چلانا ہے تو فیکٹ بتائیں۔

جسٹس محمدعلی مظہرنے کہا کہ جس شخص کیخلاف دو فوجداری ایف آئی آرز ہوئیں وہ پورے شہر بھرمیں گھوم رہا ہے، ضمانت کیلئے ٹرائل کورٹ جانے میں آپ کومسئلہ کیا تھا۔ آپ نے کاغذات نامزدگی میں فوجداری مقدمات کا تذکرہ ہی نہیں کیا۔

Advertisement

چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ کل ہمارے پاس ایک کیس تھا انہوں نے ضمانت لی تھی، آپ درخواست دیتے ہیں تو ہم فوراً سماعت کیلئے مقررکرتے ہیں مگر تیاری تو کر کے آئیں۔

وکیل عبدالرزاق نے کہا کہ میں نے اپنے بیان حلفی میں دونوں مقدمات کا بتا دیا تھا، جس پرچیف جسٹس نے کہا کہ آپ سچ بولنے کیلئے تیار نہیں تو ہم کیا کرسکتے ہیں۔

چیف جسٹس قاضی فائزعیسٰی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان غزہ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کیلئے واضح موقف پیش کرے گا، دفترخارجہ
مشرف علی زیدی عالمی میڈیا کےلئے ترجمان وزیراعظم مقرر، عطا اللہ تارڑ کی تصدیق ، نو ٹیفکیشن جاری
پنجاب اسمبلی کا 34 واں اجلاس کل شروع ہوگا، اہم بلز اور حکومتی امور پر بحث متوقع
ریڈ لائن منصوبہ عوام کیلیے وبال جان، پیپلزپارٹی نے کراچی کو تجربہ گاہ بنا دیا، حافظ نعیم الرحمان
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر