Advertisement
Advertisement
Advertisement

حق اور سچ کا جھندا بلند کرنے پر جاوید ہاشمی کا شکریہ ادا کرتا ہوں، شاہ محمود قریشی

Now Reading:

حق اور سچ کا جھندا بلند کرنے پر جاوید ہاشمی کا شکریہ ادا کرتا ہوں، شاہ محمود قریشی
شاہ محمود قریشی

شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ جاوید ہاشمی کا مسلم لیگ کے پلیٹ فارم سے بانی پی ٹی آئی کے حق میں بیان بہت بڑی بات ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جاوید ہاشمی کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، انہوں نے حق اور سچ کا جھنڈا بلند کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلاول سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ آج آپ کو نواز شریف کی انتقامی سیاست نظر آرہی ہے، بلاول نے شہباز شریف کی حکومت کے اندر وزیر خارجہ کا حلف کیوں اٹھایا؟ بلاول کہتا ہے کہ ہم بھٹو کے وارث ہیں تو انہوں نے پی ڈی ایم بنا کر ضیاء کے وارثوں کیساتھ الحاق کیوں کیا۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ آئی پی پی نے چند سیٹوں کیلئے اپنی پارٹی کی قربانی دے دی ہے، ملتان میں جہانگیر ترین (ن) لیگ کی مدد مانگ رہا ہے، لودھراں میں (ن) لیگ کی مخالفت کررہا ہے، آئی پی پی نے 51 سیٹوں پر کاغذات نامزدگی جمع کرائے، 7 پر ایڈجسٹمنٹ کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ سائفر صرف اور صرف سیکرٹری خارجہ کے دیکھنے کے لیے تھا، قومی سلامتی کمیٹی نے سیاسی مداخلت کو مانا، سائفر آنے کے بعد خان صاحب نے کہا جتنے بھی پارلیمنٹری لیڈرز ہیں سب کو بریف کیا جائے جس پر سیکرٹری خارجہ نے تمام پارلیمنٹری لیڈرز کو سائفر پر بریفنگ بھی دی

Advertisement

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ جاوید ہاشمی کا مسلم لیگ کے پلیٹ فارم سے بانی پی ٹی آئی کے حق میں بیان بہت بڑی بات ہے، جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ وہ سابق وزیراعظیم کی رہائی کیلئے مسلم لیگ کے پلیٹ فارم سے مہم کی قیادت کریں گے جس پر ہم جاوید ہاشمی کے شکر گزار ہیں۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
لیاقت علی خان کی دیانت اور جمہوری اصول آج بھی قوم کیلئے مشعلِ راہ ہیں، صدر مملکت
بطور قوم ہمیں غذائی تحفظ اور موسمیاتی چیلنجز کے مقابلے کے لیے متحد ہونا ہوگا، وزیراعظم
پنجاب حکومت کا انتہا پسندی میں ملوث جماعت پر پابندی کی سفارش کا فیصلہ
شہید ملت لیاقت علی خان کی 74ویں برسی
ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان کی دواساز صنعت عالمی سطح پر مستحکم
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم؛ جدید سیٹلائٹ لانچ کیلئے تیار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر