سیاسی جماعتوں کے انتخابی نشانات کی فہرست جاری، پی ٹی آئی کا نام شامل نہیں
الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے سیاسی جماعتوں کے انتخابی نشانات کی فہرست جاری کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے سیاسی جماعتوں کے انتخابی نشانات کی تفصیل ریٹرننگ افسران کو بھجوا دی ہے۔
الیکشن کمیشن نے ڈی آر اوز، قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے ریٹرننگ افسران کو مراسلہ بھیج دیا۔
مراسلے کے مطابق الیکشن کمیشن نے 145 سیاسی جماعتوں کے انتخابی نشانات ریٹرننگ افسران کو بھجوا دیے، سیاسی جماعتوں کے نامزد امیدوار کو متعلقہ انتخابی نشان الاٹ کیا جائے، سیاسی جماعتوں کے انتخابی نشانات کسی آزاد امیدوار کو نہ دیے جائیں۔
بھجوائے گئے مراسلے کے مطابق ریٹرننگ افسران کو آزاد امیدواروں کے لیے الگ انتخابی نشانات کی فہرست بھجوا دی گئی، الیکشن کمیشن کی فہرست میں موجود نشانات کے علاوہ کوئی دیگر انتخابی نشان امیدوار کو نہ دیے جائیں۔
تحریک انصاف کا انتخابی نشان ریٹرننگ افسران کو نہیں بھجوایا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
