
شیخ رشید کےکاغذات نامزدگی منظوری کیخلاف درخواست مسترد
لاہور ہاٸی کورٹ نے شیخ رشید کے کاغذات نامزدگی منظوری کے خلاف شہری ولید احمد کی درخواست مسترد کر دی۔
لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیرداخلہ شیح رشید کے کاغذات نامزدگی منظور کیے جانے کے خلاف درخواست پر دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
وکیل اعتراض کنندہ نے مؤقف اپنایا تھا کہ شیخ رشید چارلاکھ 14 ہزار روپے کے نادہندہ ہیں، شیخ رشید نے اپنے کاغذات میں جائیداد ظاہرنہیں کی۔
شیخ رشید کے کاغذات نامزدگی منظوری کے خلاف درخواست مسترد#BOLNews #SheikhRasheed pic.twitter.com/FhmDPNYg7O
Advertisement— BOL Network (@BOLNETWORK) January 17, 2024
وکیل اعتراض کنندہ نے مؤقف اختیارکیا کہ جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 3 رکنی فل بنچ نے کیس پر سماعت کی۔
این اے 56 کے ریٹرننگ افسر کے شیخ رشید کے کاغذات منظور کرنے کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا، شہری ارسلان نے شیخ رشید کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کو چیلنج کیا۔
جسٹس علی باقرنجفی کی سربراہی میں لاہور ہائی کورٹ کے 3 رکنی فل بنچ نے کیس پر سماعت کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News