
لاہور: پنجاب میں ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے مانیٹرنگ ٹیمیں متحرک ہوگئیں۔
الیکشن کمشنر پنجاب کی ہدائت پرضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے مانیٹرنگ ٹیمیں متحرک ہوگئی ہیں۔۔
این اے 143 ساہیوال سے امیدوار ماجد حسین کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 50 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا ہے، امیدوار نے ضلعی انتظامیہ سے بغیر اجازت کار ریلی، کارنر میٹنگز اور جلسے کا اہتمام کیا تھا۔
ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر ساہیوال نے امیدوار کو وارننگ جاری کرتے ہوئے محتاط رہنے کی بھی ہدایت کی۔
پنجاب کے مختلف اضلاع سے پلاسٹک پینا فلکس اور اوورسائیز تشہیری مواد ہٹانے کا عمل جاری ہے۔ ملتان، ویہاڑی اور رحیم یار خان میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر انتخابی امیدواران کو نوٹس جاری کردیے گئے۔
صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کا کہنا ہے کہ ضابطہ اخلاق کی متواتر خلاف ورزی پر کیس مزید کارروائی کے لیے الیکشن کمیشن بھیج دیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News