Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کی راہداری ضمانت منظور

Now Reading:

پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کی راہداری ضمانت منظور

پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کی راہداری ضمانت منظور کرتے ہوئے ضمانتی مچلکے کل تک جمع کرانے کے حکم جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس محمد ابراہیم نے پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کی راہداری ضمانت منظور کر لی ہے، زرتاج گل پشاور ہائیکورٹ سے روانہ ہو گئی ہیں۔

چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ کسی خاتون کو گرفتار کرنا ہماری روایت نہیں ہے اور صرف ایک خاتون کے لیے اتنی زیادہ پولیس نفری تعینات کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما اور سابق ایم این اے زرتاج گل گرفتاری سے بچنے کے لیے آج صبح سے پشاور ہائیکورٹ میں موجود تھیں، جبکہ پولیس کی بھاری نفری بھی عدالت کے باہر موجود تھی۔

زرتاج گل کے وکیل نے کہا تھا کہ وہ ضمانت کی درخواست کا فیصلہ آنے تک عدالت میں ہی رہیں گی، ان کے لیے میٹرس، گرم کمبل اور کھانا پہنچا دیا گیا ہے اور وہ خاتون وکلاء کے ساتھ عدالت میں موجود رہیں گی۔

Advertisement

زرتاج گل کی درخواست ضمانت پر چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ محمد ابراہیم خان سماعت کے لیے عدالت پہنچے تھے، سماعت کے دوران عدالت نے ایس ایس پی آپریشن اور سی سی پی او کو بھی طلب کر لیا تھا۔

چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ آج پشاور ہائیکورٹ میں کیا کچھ ہو رہا تھا کہ مجھے اسلام آباد سے آنا پڑا، انہوں نے کہا کہ اگر کسی کو انصاف نہیں دے سکتا تو مجھے استعفیٰ دے دینا چاہیئے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ اگر میں کورٹ نہیں آتا تو کیا یہ خاتون ساری رات ہائی کورٹ میں گزارتی۔

چیف جسٹس محمد ابراہیم خان نے کہا کہ آج گیٹ کے باہر میرے 22 گریڈ کے آفیسر رجسٹرار کی بے عزتی ہوئی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل نے چیف جسٹس سے کہا کہ اگر آپ مجھے ضمانت بھی دیں گے تو یہ مجھے دوبارہ گرفتار کر لیں گے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ اگر یہ آپ کو گرفتار کرتے ہیں تو پھر میں جانو اور ان کے آئی جی جانے۔

Advertisement

چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ نے محمد ابراہیم خان نے زرتاج گل کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے پشاور پولیس سمیت تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ان کی گرفتاری سے روک دیا۔

 ‏چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ محمد ابراہیم خان نے زرتاج گل وزیر کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی عدالت نے پشاور پولیس سمیت تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ان کی گرفتاری سے روک دیا۔

واضح رہے کہ سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل 9 مئی کے بعد پہلی مرتبہ منظر عام پر آئی ہیں۔

زرتاج گل نے اس سے قبل میڈیا سے بھی گفتگو کی اور کہا کہ سفری ضمانت ملنے تک میں عدالت سے باہر نہیں آؤں گی، انہوں نے کہا کہ میرا بھائی دھماکے میں شہید ہوا ہے اور میں شہید کی بہن ہوں تو کیسے میں شہداء کی بے حرمتی کر سکتی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حب ڈیم مکمل بھر گیا،قابل استعمال ذخیرہ 6 لاکھ 46 ہزار ایکڑفٹ ہوگیا
کراچی، کورنگی جانے والے راستوں پر شدید ٹریفک جام کا وزیر اعلیٰ نے نوٹس لے لیا
8 سال بعد گھریلو گیس کنکشنز کی پابندی ختم کردی گئی
جلال پور پیر والا چاروں طرف سے سیلابی پانی میں گھر گیا، انخلا جاری
عراقی فضائیہ کے کمانڈر پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے معترف
مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر