Advertisement
Advertisement
Advertisement

’’کیاآپ پاکستان کےسیاستدانوں، سیاسی جماعتوں اورحکومت سےمطمئن ہیں؟‘‘

Now Reading:

’’کیاآپ پاکستان کےسیاستدانوں، سیاسی جماعتوں اورحکومت سےمطمئن ہیں؟‘‘
بلاول بھٹو

’’کیاآپ پاکستان کےسیاستدانوں، سیاسی جماعتوں اورحکومت سےمطمئن ہیں؟‘‘

بلاول بھٹو نے جلسے سے خطاب میں کہا کہ کیاآپ پاکستان کےسیاستدانوں، سیاسی جماعتوں اورحکومت سےمطمئن ہیں؟ افغانستان کے حالات کےاثرات پاکستان کےعوام بھگت رہےہیں۔

نوڈیرو میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے جلسے میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد ایک بارپھر سراٹھا رہے ہیں، ہم نے سوچا ہی نہیں جب کابل میں جاکرچائے پی رہے تھے، یہ سوچا ہی نہیں گیا کہ پاکستان پرکیا بوجھ پڑے گا، کیاآپ پاکستان کےسیاستدانوں، سیاسی جماعتوں اورحکومت سےمطمئن ہیں؟

بلاول بھٹو نے کہا کہ 8 فروری کونفرت اورتقسیم کی سیاست کو ختم کریں گے، ہم عوامی حکومت بنائیں گے، ہم پاکستان کوسیاسی اورآئینی بحران سے نکالیں گے، سازش کی جارہی تھی کہ ایک بار پھرون یونٹ قائم کیا جائے، ہم نے مل کے اس سازش کوناکام بنایا، امیرالمومنین بننےکی سازشوں کوبھی ناکام کیا۔ ہمیں گڑھی خدا بخش کوجواب دینا ہے، ہمارامقابلہ کسی سیاسی جماعت یا سیاستدان سے نہیں۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ افغانستان کے حالات کےاثرات پاکستان کےعوام بھگت رہےہیں، ان کواندازہ نہیں کہ اسلام آباد میں کیےگئےفیصلوں کاکیااثرہوتاہے، ان فیصلوں کی وجہ سےپاکستان میں تاریخی مہنگائی، بیروزگاری، غربت ہے، کسی کو کوئی احساس اور فکر نہیں کہ عوام کتنی تکلیف میں ہیں، گالم گلوچ کی سیاست سےشروع ہوتےہوئےذاتی دشمنی کی سیاست تک پہنچ چکے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ غریب غریب تراورامیرامیرتر ہوتے جارہےہیں، جتنا آج معاشی بحران ہے ہم نے تاریخ میں نہیں دیکھا، ملک میں نفرت اور تقسیم کی سیاست چل رہی ہے، ملک میں معاشی اور سیاسی بحران ہے، آپ نے ہمیں منتخب کرواکےقومی اسمبلی میں بھیجا، پہلےدن سے سلیکٹڈراج کوپوری دنیاکےسامنے بےنقاب کیا، پیپلزپارٹی وہ جماعت ہے جو جمہوریت پر یقین رکھتی ہے۔

Advertisement

بلاول بھٹونے کہا کہ ہم نے ان قوتوں کا مقابلہ کیا جو آپکے حق پرڈاکامارنا چاہتی تھیں، میری کوشش رہی ہے آپ کی امیدوں کےمطابق ذمےداریاں پوری کروں، امریکاجو ہتھیارافغان طالبان کے خلاف استعمال کرتا تھا وہ ہتھیارپاکستان کی دہشت گرد تنظیموں کے پاس پہنچ گئےہیں، ایک شخص کوچوتھی بارمسلط کیاگیاتواسکانقصان عوام کو ہوگا۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ شہبازشریف اوربانی پی ٹی آئی نےاپنےاپنےحلقوں میں کیاکیاکام کیے؟ جب سیلاب آیا توبانی پی ٹی آئی نے متاثرین کے لیے گھربنائے؟ ہم روزگاردیتے ہیں دوسری جماعتیں لوگوں سے روزگارچھینتی ہیں، سیاستدان صرف اپنے لیے سوچتے ہیں عوام کیلئے نہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد اور تہران کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز، افتتاحی پرواز روانہ
زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑی کمی ریکارڈ
سینیٹ کا اجلاس کل صبح طلب، آئینی ترمیم شامل نہیں
وزیراعظم سے ترک وزیر داخلہ کی ملاقات، پاکستان-ترکیہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کا عزم
اراکین قومی اسمبلی کی ماہ ستمبر کی تنخواہوں کی ہوشربا تفصیلات سامنے آگئیں
کراچی: جناح اسپتال میں ڈاکٹرز کی افسرشاہی، مریض رل گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر