
پاکستان سعودی ساورن ویلتھ فنڈ کے کامیاب تجربے سے سیکھنا چاہتا ہے، شمشاد اختر
نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر نے کہا ہے کہ پاکستان سعودی ساورن ویلتھ فنڈ کے کامیاب تجربے سے سیکھنا چاہتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر کی سعودی وزیر سرمایہ کاری خالدالفلیح سے ورچوئل ملاقات ہوئی جس کے دوران پاک سعودیہ دو طرفہ معاشی و سرمایہ کاری امور پر تبادلہ خیال ہوا۔
شمشاد اختر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ حکومت نے معاشی بحالی کے لیے اقدامات کیے ہیں، حکومتی اقدامات سے معاشی استحکام آیا ہے، خصوصی سرمایہ کاری کونسل نے کاروباری آسانیاں پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کیا، پاکستان سعودی ساورن ویلتھ فنڈ کے کامیاب تجربے سے سیکھنا چاہتا ہے، پاکستان ساورن ویلتھ فنڈ کو نجکاری کا ٹاسک دیا گیا ہے۔
سعودی وزیر سرمایہ کاری کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ایس آئی ایف سی کی موجودگی ضروری ہے، دونوں ممالک کے ساورن ویلتھ فنڈ کے درمیان رابطہ قائم کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News