فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف درخواست پر سماعت آج سے ہوگی
عالمی عدالت انصاف میں فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف درخواست پر سماعت آج سے ہوگی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی پر اسرائیل کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں دائر درخواست پر سماعت آج سے شروع ہوگی۔
عالمی عدالت انصاف میں اسرائیل کے خلاف درخواست جنوبی افریقہ نے دائر کر رکھی ہے، پاکستان سمیت دنیا بھر کے 800 سے زائد دانشور مقدمے کی حمایت حاصل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کی غزہ میں الاقصیٰ اسپتال کےاطراف شدید بمباری، 40 سےزائد فلسطینی شہید
جنوبی افریقہ کی جانب سے 84 صفحات پر مشتمل درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ غزہ میں حملوں کے ذریعے اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہا ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں نہتے شہریوں کو قتل کیا جا رہا ہے، عالمی عدالت غزہ میں فوجی آپریشن کو فوری طور پر معطل کرنے کی ہدایت جاری کرے۔
دوسری جانب اسرائیل کیخلاف عالمی عدالت انصاف سے رجوع کرنے پر اسرائیل نے مضحکہ خیز قرار دیا ہے۔
واضح رہے کہ غزہ میں 7 اکتوبر کے بعد سے ہونے والے اسرائیلی حملوں میں اب تک 23 ہزار 357 سے زائد فلسطینی شہید اور 59 ہزار 410 کے قریب زخمی ہوچکے ہیں۔
شہداء میں 9 ہزار 600 بچے بھی شامل ہیں اس کے علاوہ 110 سے زائد صحافی بھی صیہونی بربریت کی بھینٹ چڑھ گئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
