نوازشریف کے این اے130 سے کاغذات منظوری کیخلاف اپیل خارج کرنےکا فیصلہ چیلنج
نوازشریف کے حلقہ این اے130سے کاغذات منظوری کے خلاف اپیل خارج کرنے کا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا۔
درخواست اشتیاق چوہدری ایڈووکیٹ کی جانب سے ہائی کورٹ میں دائر کی گئی۔
درخواست گزارنے مؤقف اختیارکیا کہ ٹربیونل نے حقائق کے برعکس نوازشریف کے کاغذات منظوری کے خلاف اپیل خارج کی۔ نواز شریف تاحیات نااہل ہیں الیکشن نہیں کرسکتے۔
وکیل درخواست گزار نے مؤقف پیش کیا کہ سپریم کورٹ کا تاحیات نااہلی کا فیصلہ نوازشریف کے کاغذات منظور کرنے کے بعد آیا۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کا اطلاق نوازشریف کیس پر نہیں ہوتا۔
درخواست گزاراشتیاق چوہدری ایڈووکیٹ نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت نواز شریف کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا حکم دے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
