Advertisement
Advertisement
Advertisement

بلاول بھٹو زرداری کا پیکو روڈ پر کارکنوں سے خطاب

Now Reading:

بلاول بھٹو زرداری کا پیکو روڈ پر کارکنوں سے خطاب

پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے لاہور میں پیکو روڈ پر کارکنوں سے خطاب کیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے کارکنوں سے خطاب میں کہا کہ حلقے میں کارکن میرے سفر ہیں، اور کارکنوں کو میرا اور پی پی کا پیغام گھر گھر پہنچانا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے اپنے خطاب میں کہا کہ لاہور کسی کاروباری اور نہ کسی کھلاڑی کا ہے بلکہ یہ بے نظیر بھٹو کا لاہور ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ میں اپنے گھر لاہور میں آیا ہوں اور میں اپنے شہر میں آ کر لاہور سے الیکشن لڑ رہا ہوں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اس شہر میں سیاست کرنی ہے تو پی پی کی جیالوں کی وجہ سے سیاست کرنی ہے

Advertisement

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہمیں کسی پٹواری کی ضرورت نہیں ہے اور میں اپنے منشور کے دس وعدے پورے کروں گا۔

بلاول بھٹو زرداری نے کارکنوں سے کہا کہ تین سو یونٹ تک بجلی مفت دیں گے، تنخواہوں کو ڈبل کریں گے اور پنجاب کے ہر ضلع میں مفت علاج کی سہولت دیں گے۔

بلاول بھٹو زردری نے اپنے منشور کے حوالے سے بتایا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں اضافہ کریں گے ، مزدوروں اور کسانوں کو کارڈز فراہم کریں گے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پی پی کے جیالے نہ جھکتے ہیں نہ گھبراتے ہیں، ہم ان کے گھر میں گھس کر انہیں ماریں گے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کارکنوں سے کہا کہ سب نے میرا نمائندہ بن کر الیکشن لڑنا ہے، جیت پی پی، بھٹو اور عوام کی ہو گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
واپڈا کا حب کینال 48 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ، شہر قائد میں پانی کی فراہمی معطل رہنے کا امکان
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر