Advertisement
Advertisement
Advertisement

انتخابی شیڈول ملتوی کرنے کےلیے سینیٹ میں قرارداد کثرت رائے سے منظور

Now Reading:

انتخابی شیڈول ملتوی کرنے کےلیے سینیٹ میں قرارداد کثرت رائے سے منظور
الیکشن شیڈول ملتوی کی قرارداد

انتخابات ملتوی کرانے کی ایک اور قرارداد سینیٹ میں جمع

سینیٹ میں انتخابابی شیڈول ملتوی کرانے کی قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی گئی۔

ایوان بالا میں تیرہ ارکان موجود تھے جن میں سے مسلم لیگ ن کے سینیٹرنے قرارداد کی مخالفت کی جب کہ باقی بارہ ارکان نے قرارداد کی حمایت کرتے ہوئے اسے منظور کرلیا۔

مسلم لیگ لیگ ن کے افنان اللہ نے اس قرارداد کی مخالفت کی جبکہ بلوچستان عوامی پارٹی، فاٹا اراکین اور پیپلز پارٹی کے بہرمند تنگی نے 8 فروری 2024 کوانتخابات معطل کرنے کی قرارداد کی حمایت کی ہے۔

 قرارداد خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے آزاد سینیٹر دلاور خان نے پیش کی۔ سینیٹر دلاور خان نے کہا کہ ملک کے بعض علاقوں میں شدید سردی کا موسم ہے، سیاسی جماعتوں نے اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بعض سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو سیکیورٹی تھریٹس ہیں، انٹیلی جنس ایجنسیز نے ریلیوں پر حملوں کا سیکیورٹی الرٹ جاری کیا ہے۔

Advertisement

دلاورخان نے کہا کہ جے یو آئی ف کے ارکان پر بھی حملہ ہوا، کے پی اور بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز پر حملے ہوئے ہیں۔ الیکشن ریلی کے دوران انٹیلی جنس ایجنسویوں کے تھریٹ الرٹ ہیں، سینیٹ کہتا ہے کہ مسائل حل کیے بغیر الیکشن کا انعقاد نہ کیا جائے،  8 فروری کے الیکشن شیڈول کو ملتوی کیا جائے، الیکشن کمیشن انتخابات ملتوی کرانے پر عمل کرے۔

مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر افنان اللہ نے قرارداد کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں سیکیورٹی کےحالت ٹھیک نہیں لیکن 2008 اور2013 میں حالات اس سے زیادہ خراب تھے، سیکیورٹی کا بہانا کرکے الیکشن ملتوی کریں گے تو کبھی الیکشن نہیں ہوں گے۔ 8 فروری کو انتخابات کی تاریخ پتھر پر لکیر ہے۔

بعدازاں سینیٹ نے سینیٹردلاورخان کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد کو کثرت رائے سے منظور کرلیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
معاشرتی بگاڑ پھیلانے والے ٹک ٹاکرز اب ہوجائیں ہوشیار
سیلاب متاثرین کو بجلی بلوں میں ریلیف دینے کیلئے حکومت کا آئی ایم ایف سے رابطہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر