Advertisement
Advertisement
Advertisement

مکی آرتھر، گرانٹ بریڈ برن اور اینڈریو پٹک عہدوں سے مستعفی

Now Reading:

مکی آرتھر، گرانٹ بریڈ برن اور اینڈریو پٹک عہدوں سے مستعفی
مکی آرتھر، گرانٹ بریڈ برن اور اینڈریو پٹک عہدوں سے مستعفی

مکی آرتھر، گرانٹ بریڈ برن اور اینڈریو پٹک عہدوں سے مستعفی

مکی آرتھر، گرانٹ بریڈ برن اور اینڈریو پٹک اپنے اپنے عہدوں سے مستعفی ہوگئے ہیں۔

مکی آرتھر، گرانٹ بریڈ برن اور اینڈریو پٹک کو نومبر 2023 میں اپنے رول میں تبدیلی کے بعد لاہور کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں فرائض سونپے گئے تھے۔ انہوں نے اپنے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

اپریل 2023 میں مکی آرتھر کو پاکستان مینز کرکٹ ٹیم کا ڈائریکٹر مقرر کیا گیا تھا جب کہ گرانٹ بریڈ برن کو گزشتہ سال کے شروع میں پاکستان کی قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کے طور پر مقرر کیا گیا تھا۔ جنوبی افریقہ کے سابق کرکٹر اینڈریو پٹک اپریل 2023 سے پاکستان کے بیٹنگ کوچ تھے۔

اپنے حالیہ دور سے قبل مکی آرتھر 2016 سے 2019 تک پاکستان مینز کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ تھے جس کے دوران پاکستان نے آئی سی سی کی ٹیسٹ ٹیم کی درجہ بندی میں نمبر ون پوزیشن حاصل کی اور 2017 کی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی بھی جیتی تھی۔

بین الاقوامی کرکٹ میں مکی آرتھر جنوبی افریقہ، آسٹریلیا اور سری لنکا کے ہیڈ کوچ کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

57 سالہ گرانٹ بریڈ برن نے 1990 سے 2001 تک 18 انٹرنیشنل میچوں میں نیوزی لینڈ کی نمائندگی کی ہے۔ 2018 سے 2020 تک پاکستان مینز ٹیم کے فیلڈنگ کوچ کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

Advertisement

اس کے بعد انہوں نے اکتوبر 2021 تک نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہائی پرفارمنس کوچنگ کا کردار ادا کیا۔ پاکستان ٹیم نے جب 2023 میں آئی سی سی ون ڈے انٹرنیشنل ٹیم رینکنگ میں نمبر 1 مقام حاصل کیا تو یہ پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایشیا کپ، سری لنکا نے افغانستان کی لنکا 6 وکٹوں سے ڈھا دی
میجر لیگ کرکٹ کمپنی نے امریکی کرکٹ بورڈ کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی
ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں مایوس کن کارکردگی، ارشد ندیم کی قوم سے معذرت
اسرائیل کھیلے گا تو فیفا ورلڈ کپ ہم نہیں کھیلیں گے، اسپین کا بڑا اعلان
ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ: ارشد ندیم فائنل میں میڈل حاصل نہ کرسکے
ایشیا کپ سے دستبرداری، پاکستان کو اربوں روپے کا نقصان ہوسکتا تھا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر