
معروف بھارتی لیجنڈری میوزک کمپوزر اے آر رحمان کبھی بھی پبلسٹی اور شو آف ویڈیوز کو پسند نہیں کرتے کیونکہ ان کا کام خود ان کے لیے کافی ہے۔
حال ہی میں لیجنڈری میوزک کمپوزر اے آر رحمان کو ایک میوزک ویڈیو میں ڈانس کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے جو کہ 10 جنوری، 2024 کو ریلیز کیا گیا۔
’مانجا نی‘ جو کہ آنے والی فلم کا پرومو گانا ہے جس میں، اے آر رحمان کو رنگین لباس میں شیوکارتھیکیان اور روی کمار کے ساتھ ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ جب آے آر رحمان کو کسی میوزک ویڈیو میں ڈانس کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے بلکہ اس سے پہلے بھی کئی بار آسکر ایوارڈ یافتہ میوزک کمپوزر مختلف ویڈیوز میں ڈانس کرتے ہوئے نظر آئے ہیں لیکن اس بار ان کے ڈانس نے صارفین کو حیران کردیا ہے۔
میوزک کمپوزر کو اداکار کے ساتھ ڈانس کرتے دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین بہت حیران ہیں اور ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے ردعمل کا اظہار بھی کر رہے ہیں۔
بعض صارفین نے ان کے ڈانس اسٹیپس بہت کی تعریف کی ہے جبکہ بعض نے ان کے نئے انداز کو کافی سراہا ہے۔
خیال رہے کہ یہ گانا اے آر رحمان نے کمپوز کیا ہے اور اسے خود اور ان کے بیٹے اے آر امین نے گایا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News