
نجم سیٹھی کی امیدوں پر پانی پھرگیا، محسن نقوی پی سی بی کے سربراہ مقرر
نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مینجمنٹ کمیٹی کا چیئرمین مقرر کردیا گیا ہے۔
خبر رساں ادارے کے مطابق ذکاء اشرف کو اپنے دور میں انتظامی کمیٹی کے اندر نمایاں مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا ہے جب کہ پی سی بی کے ملازمین کی اکثریت نے ان کی مخالفت کرتے تھے اور جان بوجھ کر کارروائی میں خلل ڈالنے کی کوشش کیا کرتے تھے۔
رپورٹ کے مطابق پی سی بی کے سابق چیئرمین نجم سیٹھی کے دوبارہ اپنے عہدے پر فائز ہونے کی خبریں زیر گردش تھیں جس کے باعث بہت سے لوگوں کی ہمدردیاں ان کے ساتھ تھیں۔
تاہم ان کی توقعات کے برعکس نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے جب کہ ساتھ ہی انہیں مصطفیٰ رمدے کے ساتھ بورڈ آف گورنرز میں بھی شامل کیا گیا ہے۔
میڈٰیا رپورٹ کے مطابق وزارت بین الصوبائی رابطہ محسن نقوی کی تقرری کا نوٹیفکیشن جلد جاری کرے گی۔
دوسری جانب سابق پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکاء اشرف نے اپنا عہدہ چھوڑنے کی وجہ ذاتی مصروفیات کو قرار دیا ہے۔
واضح رہے کہ 19 جنوری کو پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا جب کہ ساتھ ہی انہوں نے ممبر بورڈ آف گورنرز کے عہدے سے بھی استعفیٰ دیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News