
ایم کیو ایم رہنما خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ 2018 کے الیکشن کی تاریخ نہیں دہرائی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم رہنما خالد مقبول صدیقی نے کراچی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کی آواز اب پورے ملک میں سنی جا رہی ہے، سازش کرنے والوں کو ایم کیو ایم نے نا کام کردیا ہے، پاکستان بنانے والوں کےعلاوہ اسے کوئی نہیں چلا سکتا۔
ایم کیو ایم رہنما خالد مقبول صدیقی نے مزید کہا کہ 8 فروری کےبعد ایم کیوایم پاکستان کے تازہ سفر کا آغاز ہوگا، ایوان ایک بار پھر حق پرستوں کی نمائندگی سے معتبر کہلائیں گے، 2018 کےالیکشن کی تاریخ نہیں دہرائی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News