
آسٹریلیا میں ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کے بعد پاکستان کی ٹیم نیوزی لینڈ میں بھی اپنے ابتدائی دو ٹی ٹوئنٹی میچز میں شکست سے دوچار ہو چکی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کی مسلسل شکستوں کے پس پردہ کے حقائق سامنے آ چکے ہیں، ذرائع کے مطابق ٹیم کے سینئر کھلاڑیوں اور ٹیم ڈائریکٹر کے مابین چپقلش شکست کی اصل وجہ ہے۔
رپورٹس کے مطابق نیوزی لینڈ میں سینئر کھلاڑیوں اور ٹیم ڈائریکٹر کے درمیان ہونے والی اس چپقلش کے اثرات گراؤنڈ میں بھی نظر آ رہے ہیں، کھلاڑیوں کا غیر ذمہ دارانہ بیٹنگ کرنا اس کی ایک مثال ہے۔
ذرائع کے مطابق ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ نے پہلے تو کھلاڑیوں پر ڈریسنگ روم میں سونے پر پابندی لگائی اور اب انہوں نے ان پر لیگز کے دروازے بھی بند کر دینے کی کوششوں کا آغاز کر دیا ہے۔
متحدہ عرب امارات میں ہونے والی آئی ایل ٹی ٹوئنٹی لیگ کے لئے پی سی بی نے کھلاڑیوں کو این او سیز جاری کی تھیں ، جس پر محمد حفیظ نے کچھ کھلاڑیوں کا کلیئرنس دینے سے منع کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سینئر کھلاڑیوں اور ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ کے مابین این او سیز سے انکار کرنے پر تلخی بھی ہوئی ہے، اور اب ڈریسنگ روم میں ماحول بھی کشیدہ نظر آتا ہے۔
سینئر کھلاڑیوں اور ٹیم ڈائریکٹر کے مابین اس تلخی کے بعد آپس میں بات چیت بھی کم ہو گئی ہے۔
متحدہ عرب امارات کی آئی ایل ٹی ٹوئنٹی لیگ میں شاہین شاہ آفریدی، شاداب خان، اعظم خان اور محمد وسیم نے مختلف فرنچائزز کے ساتھ معاہدے کئے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم اس وقت نیوزی لینڈ میں 5 ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے میں مصروف ہے، دو میچز ہو چکے ہیں جبکہ تین میچز ابھی ہونا باقی ہیں۔
پاکستان کا نیوزی لینڈ سے سیریز کا پانچواں اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ 21 جنوری کو کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا، جبکہ یو اے ای کی ٹی ٹوئنٹی لیگ 17 جنوری سے شروع ہو رہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News