
شاہین آفریدی نے نیوزی لینڈ کے خلاف مسلسل شکستوں کی وجہ بتادی
پاکستان کرکٹ ٹیم شاہین آفریدی کی قیادت میں نیوزی لینڈ کے خلاف مسلسل شکستوں سے دوچار ہے۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جارہی ہے جس میں پاکستان کو مسلسل شکستوں کا سامنا ہے۔
نیوزی لینڈ نے سیریز میں 4-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے جب کہ شاہین کی قیادت میں قومی ٹیم اب تک ایک میچ جیتنے میں بھی ناکام رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نیوزی لینڈ کو اس کی ہوم کنڈیشنز میں شکست دینا آسان نہیں، شاہین آفریدی
تاہم قومی ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی نے مسلسل شکستوں کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ’’میرے خیال میں اس پچ پر 170 رنز کافی تھے، اگر ہم مواقع کو ضائع نہ کرتے تو جیت ہماری ہوتی‘‘۔
شاہین آفریدی مزید کہتے ہیں ’’رضوان نے ہمیں شاندار آغاز فراہم کیا لیکن بدقسمتی سے درمیانے اوورز میں ہم وہ کارکردگی نہ دکھاسکے جو ہمیں دکھانی چاہیے تھی‘‘۔
یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف چوتھے میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے محمد رضوان کے 90 رنز کی اننگز کی بدولت 5 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز اسکور کیے۔
جواب میں نیوزی لینڈ نے مقررہ ہدف باآسانی 3 وکٹوں کے نقصان پر 11 گیندیں قبل ہی حاصل کرلیا جب کہ نیوزی لینڈ کی جانب سے گلین فلپس اور ڈیرل مچل نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ دکھایا۔
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کی 20 رنز پر 3 وکٹیں گرگئیں تھیں لیکن گلین فلپس کے 70 اور ڈیرل مچل کے 72 رنز کی بدولت نیوزی لینڈ نے باآسانی جیت اپنے نام کی جب کہ دونوں کھلاڑیوں نے 137 رنز کی شاندار شرکت قائم کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News