
سندھ ہائیکورٹ نے ڈائریکٹر ایس بی سی اے کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا
سندھ ہائی کورٹ نے سماعت کے دوران ڈائریکٹراورڈپٹی ڈائریکٹرسینٹرل ایس بی سی اے کے شناختی کارڈ بلاک رکھنے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں ڈسٹرکٹ سینٹرل میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف درخواست کی سماعت کے دوران عدالت نے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی نہ کرنے پربرہمی کا اظہارکیا۔
عدالت نے ڈائریکٹراورڈپٹی ڈائریکٹرسینٹرل ایس بی سی اے کے شناختی کارڈ بلاک رکھنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ڈائریکٹر نادرا عامر کمال جعفری اور شیخ شاہد کا شناختی کارڈ 7 فروری تک بلاک رکھیں۔
سندھ ہائی کورٹ نے کہا کہ ایس بی سی اے افسران نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ گراؤنڈ پلس ون کی اجازت لے کر چار منزلہ عمارت تعمیر کردی گئی ہے۔
ایس بی سی اے کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ چوتھی منزلہ جزوی طورپرگرائی ہے ، عمارت میں رہائش پذیر لوگوں کو عمارت خالی کرنے کا نوٹس دیا گیا ہے، عمارت کے بجلی اور گیس کنیکشن منقطع کرنے کے لیے متعلقہ اداروں کو لیٹرز لکھے ہیں۔
عدالت نے کہا کہ بیلف رپورٹس سے پتہ چلتا ہے کہ عدالتی نوٹس کے وقت بلڈنگ زیر تعمیر تھی، نوٹس کے باوجود عمارت کی تعمیر مکمل ہوئی اور لوگوں کو بسایا گیا ہے، اس سے ثابت ہوتا ہے کہ ایس بی سی اے افسران بلڈر سے ملے ہوئے ہیں۔
ایس بی سی اے افسران نے عدالت کو یقین دہانی کرائی کہ آئندہ سماعت سے قبل غیر قانونی تعمیرات ختم کرادی جائیں گی، جس پرعدالت نے حکم دیا کہ ڈپٹی کمشنرسینٹرل، ایس ایس پی سینٹرل ایس بی سی اے کو سیکیورٹی فراہم کریں، یوٹیلیٹی ایجنسیز فوری طور پرسیکنڈ ، تھرڈ اور فورتھ فلورکی بجلی، گیس کے کنیکشن منقطع کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News