
پیسے بچانے کے لیے چینی خاندان نے رہائش کا انوکھا طریقہ ڈھونڈ لیا
یہ حیرت انگیز خبر چین سے آئی ہے جہاں ایک خاندان نے پیسے بچانے کے لیے ایک لگژری ہوٹل میں مستقل طور پر رہائش اختیار کر لی ہے جس کے بعد سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث شروع ہوگئی ہے کیونکہ یہ گھر کرائے پر لینے یا رکھنے سے زیادہ سستا اور آسان ہے۔
واضح رہے کہ 8 افراد پر مشتمل یہ خاندان 229 دنوں سے چین کے صوبہ ہینان کے شہر نانیانگ میں ایک لگژری ہوٹل میں رہ رہا ہے اور ان کا اس ہوٹل سے باہرجانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
اس ہوٹل میں طویل قیام کے دوران یہ خاندان ایک لگژری سویٹ میں رہ رہا ہے جس میں دو بیڈ رومز اور ایک بڑا لان شامل ہے کے لیے خصوصی طور پر1,000 یوآن یا 140 امریکی ڈالر فی دن ادا کر رہا ہے جو کہ چین میں کسی بھی کرائے کے گھر سے کم قیمت ہے یہی وجہ ہے کہ یہ خاندان اب اس ہوٹل میں غیر معینہ مدت تک رہنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ چونکہ سوٹ کی یومیہ قیمت میں بجلی، ہیٹنگ، پانی اور پارکنگ بھی شامل ہے، اس لیے نامعلوم خاندان کا کہنا ہے کہ وہ ہوٹل میں رہ کر دراصل پیسے بچارہے ہیں اور یہاں ان کی زندگی بہت زیادہ آرام سے گزر رہی ہے۔
مو زیو جو کہ اس خاندان کے سربراہ ہیں نے ایک ویڈیو میں کہا کہ وہ یہاں رہ کر بہت خوشی محسوس کر رہے ہیں اس لیےوہ اپنی باقی زندگی ہوٹل میں گزارنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
اس کمرے کی قیمت 1,000 یوآن فی دن ہے اور ان کا آٹھ افراد کا خاندان بہت اچھی طرح سے رہ رہا ہے انہوں نے یہ کبھی نہیں سوچا تھا کہ زندگی گزارنے کے اس طریقے سے پیسے بچانے میں مدد ملے گی۔
مو زیو کامزید یہ بھی کہنا ہے کہ ان کی مالی حالت بہت اچھی ہے وہ کم از کم چھ جائیدادوں کے مالک ہیں، لیکن وہ صرف ایک ہوٹل میں رہنے کو ترجیح رہ رہے ہیں، یہ ثابت کرنے کے لیے کہ وہ نانیانگ ہوٹل میں 200 دنوں سے رہ رہے ہیں، انہوں نے ہوٹل کو لاکھوں یوآن کے کئی ڈپازٹ دکھائے۔
اس ویڈیو نے چینی سوشل میڈیا پر گرما گرم بحث چھیڑ دی۔ بہت سے لوگوں نے اس خاندان کے طرز زندگی سے متاثر ہونے اور اپنانے کا اعلان کیا، انہوں نے مزید کہا کہ اگر وہ یہاں رہنا برداشت کر سکتے ہیں تو وہ بھی ہوٹل میں طویل مدت تک قیام کریں گے جبکہ ایک صارف ہوٹل کے سویٹ کتنا آرام دہ ہے یہ جاننے کے لیے ہوٹل میں رہائش اختیار کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News