ایک حلقے کی وجہ سے ن لیگ کی نیندیں اڑ گئیں، پلوشہ خان
پلوشہ خان کا کہنا ہے کہ ایک حلقے کی وجہ سے ن لیگ کی نیندیں اڑ گئی ہیں۔
رہنما پیپلزپارٹی پلوشہ خان نے لاہورمیں نیوزکانفرنس کے دوران مسلم لیگ ن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ الیکشن سے پہلے بادشاہت کا تاج سجا کر بیٹھے ہیں، جس حلقے سے بلاول بھٹو الیکشن لڑرہے ہیں انہیں اس سے تکلیف ہے، ایک حلقے کی وجہ سے ن لیگ کی نیندیں اڑ گئی ہیں۔
پلوشہ خان نے کہا کہ ان کے خوف سے اندازہ ہورہا ہے کہ ہم جیت رہےہیں، آپ اقتدار کی خاطر کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں، آپ کو ایسی باتیں کرتے ہوئے شرم آنی چاہیے۔
رہنما پیپلزپارٹی نے کہا کہ مریم اورنگزیب کہتی ہیں بلاول نئے نئے لاہورآئے ہیں، یہ لاہور آپ کیلئے نیا ہوسکتا ہے بلاول بھٹو کیلئے نہیں، کیا وجہ ہےآپ آج پنجاب میں کسی کوبرداشت نہیں کرناچاہتے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
