ملک کے مختلف شہروں میں شدید زلزلے کے جھٹکے
ملک میں خیبرپختون خوا، اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
شہری خوف و ہراس کے عالم میں کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اورمختلف آفس کی عمارتوں سے باہرنکل آئے۔
پی ایم ڈی اسلام آباد کے مطابق زلزلے کی شدت 6 اعشاریہ صفرریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش افغانستان جبکہ گہرائی 213 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ 2 بج کر20 منٹ پرمحسوس کیے گئے۔
خیبرپختون خوا، اسلام آباد، راولپنڈی، مری اورلاہورکے علاوہ ملک کے بیشترشہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
پنجاب میں لاہور، چنیوٹ، جہلم، پنڈی بھٹیاں، تاندلیاں والا، اٹک، سرگودھا، منڈی بہاؤالدین، سلانوالی اورگوجرنوالہ جبکہ خیبرپختون خوا میں چارسدہ، پشاور، لکی مروت، لنڈی کوتل، ٹانک، ایبٹ آباد، ہنگو، جنوبی وزیرستان، سوات، اپر، لوئردیراورمردان میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
