
سرفراز احمد نے دلبرداشتہ ہوکر پاکستان چھوڑ دیا
سابق کپتان سرفراز احمد نے مستقبل سے مایوس اور دلبرداشہ ہوکر پاکستان چھوڑ دیا ہے۔
خبر رساں ادارے کے مطابق قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد فیملی کے ہمراہ برطانیہ کے دارالحکومت لندن منتقل ہوگئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق سابق کپتان نے مستقبل سے مایوس اور دلبرداشہ ہوکر پاکستان چھوڑنے کا فیصلہ کیا جب کہ ان کی بیوی اور دو بچے بھی ساتھ ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سرفراز احمد پاکستان کرکٹ سے اپنا تعلق برقرار رکھنے کے خواہاں ہیں جب کہ وہ پی ایس ایل سیزن 9 کھیلنے کے لیے پاکستان آئیں گے جس میں انہیں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی قیادت کرتے ہوئے دیکھا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 9 میں سرفراز احمد کی کپتانی خطرے میں پڑگئی
یاد رہے کہ سرفراز احمد نے پاکستان کی جانب سے اپنا آخری میچ پرتھ میں آسٹریلیا کے خلاف کھیلا تھا جب کہ بطور وکٹ کیپر و بیٹر انہوں نے پاکستان کے لیے گراں قدر خدمات انجام دیں ہیں۔
سرفراز احمد کی قیادت میں ہی پاکستان نے چیمپئنز ٹرافی 2017 کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا جب کہ ان کی قیادت میں ہی پاکستان 2006 میں انڈر 19 ٹیم کا عالمی چیمپئن بنا تھا۔
خیال رہے کہ سابق کپتان نے 2007 میں ڈیبیو کے بعد سے پاکستان کے لیے 54 ٹیسٹ، 117 ون ڈے اور 61 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے ہیں۔
انہوں نے مجموعی طور پر 6 ہزار 164 رنز اسکور کیے ہیں جس میں 6 سنچریاں اور 35 نصف سنچریاں شامل ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News