قیدی اور زیر حراست ملزمان کیلئے پوسٹل بیلٹ کے ذریعے ووٹ کاسٹ کرنے کی سہولت
عام انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن نے پوسٹل بیلٹ پیپرز کا اجرا شروع کردیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پوسٹل بیلٹ کے لیے درخواست فارم الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ سےڈاؤن لوڈ کیے جاسکتے ہیں۔ پوسٹل بیلٹ کے لیے درخواست ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسرکو بھجوائی جائے گی۔
ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ جیل کے قیدی اور زیر حراست ملزمان پوسٹل بیلٹ کے ذریعے ووٹ کاسٹ کرسکتے ہیں۔ معذور افراد کے لئے بھی پوسٹل بیلٹ کی سہولت میسر ہوگی۔
ذرائع الیکشن کمیشن نے بتایا کہ اپنے حلقے سے دور تعینات سرکاری ملازمین بھی پوسٹل بیلٹ کی سہولت حاصل کرسکتے ہیں۔
سرکاری ملازمین، مسلح افواج کے اہلکار،ان کے اہل خانہ کو بھی پوسٹل بیلٹ کی سہولت دی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
