Advertisement
Advertisement
Advertisement

کانگریس نے بھارت میں ملک گیر مارچ کا آغاز کر دیا

Now Reading:

کانگریس نے بھارت میں ملک گیر مارچ کا آغاز کر دیا
مودی ایک کمزور وزیراعظم، ہمت ہے تو مودی ٹرمپ کو کھلا جواب دیں، کانگریس

راہول گاندھی کی قیادت میں بھارتی کی اپوزیشن جماعت کانگریس نے ملک گیر مارچ کا آغاز کر دیا ہے۔

خلیجی میڈیا کے مطابق بھارت کی اہم اپوزیشن جماعت کانگریس نے اس سال ہونے والے اہم قومی انتخابات سے قبل وزیر اعظم نریندر مودی کی حکمراں ہندو قوم پرست جماعت کو ٹف ٹائم دینے کے لیے دو ماہ کے ملک گیر مارچ کا آغاز کر دیا۔

راہل گاندھی کی قیادت میں یہ مارچ 67 دنوں میں 6713 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرے گا۔

بااثر گاندھی خاندان کے وارث راہول گاندھی کی قیادت میں یہ مارچ شمال مشرقی ریاست منی پور کے تھوبل ضلع سے آج شروع ہوا۔

پارٹی نے ایک بیان میں کہا کہ “بھارت جوڈو نیائے یاترا” یا “یونائیٹ انڈیا جسٹس مارچ” 67 دنوں میں 6،713 کلومیٹر کا سفر طے کرے گی، زیادہ تر بسوں میں بلکہ پیدل بھی، جبکہ 15 ریاستوں کے 110 اضلاع سے گزرے گی۔

Advertisement

گزشتہ دو سالوں میں یہ دوسرا موقع ہے جب کانگریس پارٹی انتخابات میں حمایت حاصل کرنے کے لئے سڑکوں پر آئی ہے۔

سال 2022 کے اواخر میں گاندھی نے بھارت کے جنوبی سرے پر واقع ساحلی قصبے کنیا کماری سے بھارت کے زیر انتظام کشمیر تک “بھارت جوڈو یاترا” یا “یونائیٹ انڈیا مارچ” کی قیادت کی تھی۔

اس مارچ نے پانچ مہینوں میں 12 ریاستوں میں 3560 کلومیٹر کا سفر طے کیا، اور بڑھتی ہوئی معاشی عدم مساوات اور بڑھتی ہوئی مذہبی پولرائزیشن پر مودی حکومت کو چیلنج کیا۔

توقع ہے کہ بھارت میں اپریل یا مئی میں قومی انتخابات میں ووٹ ڈالے جائیں گے اور حزب اختلاف مودی کی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی انتخابی کامیابی کے خلاف مقابلہ کرنے کے لیے جدوجہد کر رہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میکسیکو میں خوفناک ٹریفک حادثہ، تین گاڑیوں کی ٹکر سے 15 افراد کی ہلاکت
اسرائیل عالمی امن کیلیے مسلسل خطرہ ، جنگی جرائم پر جواب دہ ٹھہرایا جائے ، اسحاق ڈار
کانگو، دو کشتیوں کے خوفناک حادثات، 190 سے زائد افراد ہلاک، درجنوں لاپتہ
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
عالمی برداری دوہرا معیار ترک کر کے اسرائیل کو جرائم پر سزا دے، قطری وزیراعظم
صدر زرداری کا چین کے ایئرکرافٹ کمپلیکس کا تاریخی دورہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر