Advertisement
Advertisement
Advertisement

سپریم کورٹ کا پرویز الہٰی کو انتخابات میں حصہ لینےکی اجازت کا فیصلہ جاری

Now Reading:

سپریم کورٹ کا پرویز الہٰی کو انتخابات میں حصہ لینےکی اجازت کا فیصلہ جاری

سپریم کورٹ نے پرویز الہٰی کو انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت کا فیصلہ جاری کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ جمہوریت کی روح انتخابی عمل ہے، جمہوریت کا بنیادی اصول ہے کہ اقتدارعوام کے ہاتھ میں ہو گا۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن عوام کوجمہوری عمل میں شرکت اور نمائندوں کےانتخاب کاموقع دیتےہیں، امیدواروں، ووٹرز کی انتخابی عمل میں شرکت ہی اس امر کو یقینی بناتی ہے۔

سپریم کورٹ نے کہا کہ نامعقول وجوہات پر کاغذات مسترد کرنا الیکشن شفافیت پر سوالات اٹھاتا ہے اور شفاف انتخابات سے استحکام آتا ہے جو ترقی کا باعث بنتا ہے۔

سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق لوگوں کا حق ہے کہ وہ اپنے پسندیدہ امیدوار کو آزادی سے ووٹ ڈال سکیں، حق رائے دہی میں رکاوٹ ڈالنا منتخب حکومت کے دل پروار کرنے کے مترادف ہے۔

Advertisement

سپریم کورٹ نے کہا کہ ضروری نہیں کہ امیدوار ہر حلقہ انتخاب کیلئے الگ بینک اکاؤنٹ کھولے۔

پرویز الہٰی کے کاغذات مسترد کرنے کے فیصلے کے حوالے سے سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا کہ یہ فیصلہ برقرار نہیں رکھا جا سکتا اور محض کاغذات نامزدگی کسی غلطی کی وجہ سے مسترد نہیں کئے جا سکتے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی کی سڑکوں کے حوالے سے میئر کراچی کا اہم بیان سامنے آ گیا
کراچی؛ بچیوں سے زیادتی کرنے والے درندہ صفت ملزم کی تہلکہ خیز ابتدائی تفتیشی رپورٹ
دریائے سندھ اور بیراجوں میں پانی کی تازہ ترین صورتحال کے اعدادوشمار جاری
سونا مزید مہنگا، قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ
سیلاب متاثرین کو بجلی بلوں میں ریلیف دینے کیلئے آئی ایم ایف سے رابطے کی ہدایت
کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش ایک بار پھر شروع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر