نوازشریف کےکاغذات کی منظوری کیخلاف دائراپیل پرٹربیونل نے ریٹرننگ آفیسرکو نوٹس جاری کردیے۔
تفصیلات کے مطابق ایپلٹ ٹربیونل لاہورہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کے کاغذات کی منظوری کے خلاف دائراپیل پر سماعت ہوئی۔
ٹربیونل نے ریٹرننگ آفیسر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے درخواست پر دفتری اعتراض ختم کر دیا۔
نواز شریف کے کاغذات کی منظوری کیخلاف دائر اپیل پر سماعت
براہ راست دیکھیں:https://t.co/d9lAsOIKwT#BOLNews #NawazSharif pic.twitter.com/IM11IXDDyKAdvertisement— BOL Network (@BOLNETWORK) January 3, 2024
اپیلیٹ ٹریبونل کے جج رسال حسن سید نے بطوراعتراضی اپیل پرسماعت کی۔ رجسٹرار آفس کی جانب سے مصدقہ دستاویزات نہ لگانے کا اعتراض عائد کیا گیا تھا۔
نوازشریف کے کاغذات منظوری کے خلاف دائر اپیل مقامی وکیل اشتیاق احمد نے دائر کی جس میں مؤقف اختیارکیا گیا تھا کہ نواز شریف تاحیات نااہل ہیں، ریٹرنگ افسرنے قانون کے منافی فیصلہ سنایا۔
دوسری جانب الیکشن ٹربیونل/لاہور ہائیکورٹ میں پانی پی ٹی آئی اے نے این اے 122لاہورسے ریٹرننگ افسر کا فیصلہ چیلنج کردیا۔
پی ٹی آئی کےبانی نے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے فیصلے کےخلاف اپیل دائر کی جس میں مؤقف اختیارکیا گیا کہ پی ٹی آئی سے تعلق کی بنیاد پرریٹرننگ افسرنے بلاجواز کاغذات نامزدگی مستردکیے۔ استدعا ہے کہ ٹربیونل ریٹرننگ افسر کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے اپیل منظور کرے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
