ہم نے ملک کو سی پیک دیا تھا، پنکی گوگی کوریڈور نہیں، مریم اورنگزیب
مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ہم نے ملک کو سی پیک دیا تھا، پنکی گوگی کوریڈورنہیں، ان سے کرپشن کا جواب مانگو تو ریاست پر حملے کرتے ہیں۔
رہنما مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے لاہورمیں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آپ کےچورچورکے شور میں کیا چوری کو معاف کردیاجائےگا، سائفرکوآج مظلومیت کا بیانیہ بنانے کی کوشش ہورہی ہے، سوچی سمجھی سازش کرکے ملک کو لوٹا گیا۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ صادق اورامین کا سرٹیفکیٹ دیا گیا انہیں شرم آنی چاہیے، جب نظام کو خراب کیا جاتا ہے تو چوری شروع ہوتی ہے، جنہوں نے چوری نہیں کی ہوتی وہ 3 نسلوں کا جواب دیتےہیں۔ ان سے کرپشن کا جواب مانگو تو ریاست پرحملےکرتےہیں، چورچورکے تاثرکواپنےبیانیہ میں تبدیل کرنے کی کوشش کی۔
انھوں نے کہا کہ نظام کو استعمال کرکے چوریاں کی گئیں، انہوں نے چورچورکہتے پوری سیاست کی، جھوٹے بیانیے بنائے۔ یہ انٹرنیشنل سندیافتہ چورخود تھے، بانی پی ٹی آئی نے سب کو جیلوں میں ڈالا، ایک ایک پیسہ عوام کی امانت سمجھ کراستعمال کیاگیا، ان کے دور میں ایک اینٹ نہیں لگائی گئی۔ گوگی پنکی اکنامک کوری ڈوربنایا گیا۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ ملک کے اندر لوڈ شیڈنگ کو ختم کیا گیا، موٹرویز بنیں، ترقیاتی منصوبے بنے، اسپتال بنے، سڑکیں بنیں، اوپربیٹھا شخص صادق اورامین تھا، ایک ایک پیسہ عوام کی امانت سمجھ کر استعمال کیا گیا۔
سابق وزیراطلاعات نے مزید کہا کہ آج کا فیصلہ اس بات کا ثبوت ہے اصل چورکون تھا، نوازشریف کے دور میں ترقیاتی منصوبے بنائےگئے۔ نوازشریف کی قیادت میں دوبارہ ملک کے اچھے دن واپس لائیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
