Advertisement
Advertisement
Advertisement

جناح ہاؤس حملہ کیس کے 266 ملزمان کے مقدمے کا ٹرائل شروع

Now Reading:

جناح ہاؤس حملہ کیس کے 266 ملزمان کے مقدمے کا ٹرائل شروع

جناح ہاؤس حملہ کیس کے 266 ملزمان کے مقدمے کا ٹرائل شروع

انسداد دہشت گردی عدالت لاہورنے جناح ہاؤس حملہ کیس کے266 ملزمان کےمقدمے کا ٹرائل شروع کردیا۔

میاں محمود الرشید، عالیہ حمزہ، صنم جاوید اورطیبہ راجہ سمیت 130 ملزمان کو جیل سےعدالت میں پیش کیا گیا۔

میاں محمود الرشید سمیت دیگر زیرحراست ملزمان کی ٹرائل کیلئے حاضری مکمل کی گئی، عدالت نے آئندہ سماعت پرخدیجہ شاہ سمیت تمام ملزمان کو بھی طلب کرلیا۔

عدالت نے مزید سماعت 27 جنوری تک ملتوی کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ سماعت پرملزمان کو چالان کی نقول تقسیم کی جاییں گی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج محمد نوید اقبال نے سماعت کی، پراسیکیوشن نے جناح ہاؤس حملہ کیس کا چالان عدالت میں جمع کرا رکھا ہے۔

Advertisement

چالان میں میاں محمود الرشید، اعجازچوہدری، عمرسرفرازچیمہ شامل ہیں۔ خدیجہ شاہ، روبینہ جمیل، صنم جاوید، عالیہ حمزہ، طیبہ عنبرین راجہ، عائشہ علی بھٹہ کے علاوہ ملزمہ فرزانہ سروراور صنم جاوید کے شوہرعتیق ریاض سمیت 266 ملزمان شامل ہیں۔

ملزمان پر جناح ہاؤس حملہ اورجلاؤ گھیراؤ کا الزام ہے۔ مقدمہ میں بغاوت اورعوام کو فسادات پراکسانے کی دفعات شامل ہیں۔

چالان کے ساتھ جلاؤ گھیراؤ کی فوٹیج اورشواہد لگائے گئے ہیں، ملزمان کیخلاف تھانہ سرور روڈ میں مقدمہ درج ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ضرورت پڑی تو افغانستان کے اندر جا کر بھرپور جواب دیں گے، خواجہ آصف
تافتان بارڈر پر بلٹ پروف گلاس کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر