 
                                                      جامعہ کراچی کی لائبریری میں طلبا تنظیموں کے کارکنوں میں جھگڑا، 4 زخمی
جامعہ کراچی کی لائبریری میں طلبا تنظیموں کے کارکنوں میں جھگڑا ہونے سے 4 افراد زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جامعہ کراچی کی لائبریری میں دو طلبہ تنظیموں میں تصادم کا واقعہ پیش آیا جس کی ویڈیو سامنے آگئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ گزشتہ روز دو طلبہ تنظیموں کے درمیان پیش آیا جس کے باعث چار افراد زخمی ہوئے، ہیلمٹ لگائے افراد نے لائبریری کے اندر نوجوانوں پر بدترین تشدد کیا، طلبہ تنظیموں کے کارکنان ایک دوسرے پر لائبریری کی کرسیاں پھینکتے رہے۔
واقعے کے باعث جامعہ کی سیکیورٹی سخت جبکہ طلبہ تنظیموں کی سرگرمیوں میں پابندی لگا دی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 