Advertisement
Advertisement
Advertisement

حماس کا خان یونس میں بڑا حملہ، 10 اسرائیلی فوجی ہلاک

Now Reading:

حماس کا خان یونس میں بڑا حملہ، 10 اسرائیلی فوجی ہلاک
حماس کا خان یونس بڑا حملہ، 10 اسرائیلی فوجی ہلاک

حماس کا خان یونس بڑا حملہ، 10 اسرائیلی فوجی ہلاک

حماس نے خان یونس میں بڑا حملہ کرتے ہوئے 10 اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی غزہ کے شہر خان یونس میں اسرائیلی فوج کے زیرِ قبضہ عمارتوں کو حماس نے دھماکے سے اڑا دیا جب کہ عمارتیں گرنے سے متعدد اسرائیلی فوجی ہلاک و زخمی ہوگئے۔

اسرائیلی فوج نے غزہ میں اپنے فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف کرلیا ہے جب کہ زمینی لڑائی میں ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 217 ہو گئی۔

دوسری جانب غزہ میں اسرائیلی سفاکیت 107 ویں روز بھی جاری رہی، 1 روز میں اسرائیلی فوج نے 201 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔

Advertisement

خان یونس میں رات بھر صیہونی فورسز کے فضائی حملے، شیلنگ اور فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا جس کے نتیجے میں 65 فلسطینی شہید ہوگئے جب کہ حملوں میں اسپتالوں، اسکولوں اور ایمبولینسز کو نشانہ بنایا گیا۔

صیہونی فوج نے ال امل اسپتال کا محاصرہ کرلیا جب کہ الخیر اسپتال کے طبی ارکان کو بھی یرغمال بنالیا گیا۔

Advertisement

واضح رہے کہ غزہ میں شہید فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 25 ہزار 295 ہوگئی ہے جب کہ 63 ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میکسیکو: سپر اسٹور میں دھماکے کے بعد خوفناک آگ، 23 افراد جھلس کر جاں بحق
ٹرمپ نے نائجیریا میں ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کا حکم دے دیا
خامنہ ای نے ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق امریکا کو واضح اور سخت پیغام دے دیا
امریکا میں بڑی دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، داعش سے وابستہ 4 افراد گرفتار
امریکی سینیٹ نے 100 سے زائد ممالک پر ٹرمپ کے عالمی ٹیکسز ختم کرنے کا بل منظور کرلیا
اینٹی ٹیرف اشتہار تنازع: کینیڈین وزیراعظم نے صدر ٹرمپ سے معافی مانگ لی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر