
سعودی عرب میں ایک فنڈ ریزنگ مہم میں غزہ کی عوام کے لئے 165 ملین ڈالر سے زیادہ رقم جمع کر لیے ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے حکم کے مطابق یہ اقدام 2 نومبر 2023 کو سعودی عرب کی امدادی ایجنسی کے ایس ریلیف نے سہیم پلیٹ فارم کے ذریعے خیراتی عطیات کے لیے شروع کیا تھا۔
آج تک 1.6 ملین سے زیادہ لوگوں نے عطیات دینے کے لئے پلیٹ فارم تک رسائی حاصل کی تھی۔
سعودی حکام کا کہنا ہے کہ جو لوگ اب بھی غزہ کی عوام کے لیے عطیات دینا چاہتے ہیں وہ سہیم ایپ کو گوگل یا ایپ اسٹور سے ڈٓاؤن لوڈ کر سکتے ہیں جبکہ براہ راست مہم کے درج ذیل الراجحی بینک اکاؤنٹ نمبر میں بھی فنڈز منتقل کر سکتے ہیں۔
A/c No. SA5580000504608018899998
دریں اثنا مصر میں سعودی عرب کے سفیر اسامہ نوگالی نے افریقی ملک میں ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی کے سربراہ الفونسو وردو پیریز سے ملاقات کی۔
اسامہ نوگالی نے مملکت اور ریڈ کراس کے درمیان جاری تعاون پر تبادلہ خیال کیا، جس میں غزہ کی پٹی میں ضرورت مندوں کو سعودی عرب کی طرف سے فراہم کی جانے والی طبی امداد پر توجہ مرکوز کی گئی۔
نومبر میں کے ایس ریلیف نے قاہرہ میں غزہ میں فلسطینیوں کی مدد کے لئے ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی کے ساتھ 10 ملین ڈالر کے تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے۔
اس شراکت داری میں اسپتالوں کی مدد کرنے، طبی عملے کو لانے اور زخمیوں اور جھلسنے والوں کی ضروریات کو پورا کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔
کے ایس ریلیف غزہ میں انتہائی نگہداشت کی اشیاء اور ایمبولینسیں بھی فراہم کر رہا ہے جبکہ صاف پانی تک رسائی کی سہولت فراہم کرتا ہے اور دھماکہ خیز فضلے کے خطرات کے بارے میں آگاہی پیدا کرتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News