
بھارت کی انڈین پریمیئر لیگ نے دنیا کی سب سے امیر ترین لیگ کا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارت کی انڈین پریمیئر لیگ کے ٹائٹل اسپانسر شپ کے حقوق ٹاٹا گروپ 5 سال کے لیے 300 ملین ڈالر میں حاصل کر لیے ہیں۔
بھارتی کمپنی ٹاٹا گروپ نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2024-28 ء کے ٹائٹل اسپانسر شپ کو 300 ملین ڈالر ز میں حاصل کرلیا ہے۔
مشہور فرنچائز مالکان کی حمایت یافتہ اور بین الاقوامی کرکٹ کے بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل آئی پی ایل اب 8.4 بلین ڈالر کی تخمینہ برانڈ ویلیو کے ساتھ دنیا کا امیر ترین ٹی 20 ٹورنامنٹ بن گیا ہے۔
بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے لئے یہ لیگ سونے کا انڈہ دینے والی مرغی سے کم نہیں ہے کیونکہ 10 ٹیموں کی لیگ کے 2023-27 کے میڈیا حقوق سے بورڈ نے 6.2 بلین ڈالر کمائے ہیں۔
ٹاٹا گروپ مردوں کے آئی پی ایل اور ویمنز پریمیئر لیگ دونوں کا ٹائٹل اسپانسر رہا ہے۔
بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ نے ایک بیان میں کہا کہ بے مثال مالی عزم بین الاقوامی کھیلوں کے اسٹیج پر آئی پی ایل کے وسیع پیمانے اور عالمی اثر کی عکاسی کرتا ہے۔
آئی پی ایل کے کچھ فرنچائز مالکان نے متحدہ عرب امارات، جنوبی افریقہ، ویسٹ انڈیز اور امریکہ میں ٹی 20 لیگز میں ٹیمیں خریدیں ہیں۔
آئی پی ایل فرنچائزز کی جانب سے منافع بخش ملٹی لیگ کنٹریکٹ کی پیش کش کی جارہی ہے جس کا زیادہ تر کرکٹ بورڈ مقابلہ نہیں کرسکتے ہیں، انڈین لیگ کی ترقی سے کھلاڑیوں کے بین الاقوامی کرکٹ پر ٹی 20 لیگ کو ترجیح دینے کے بارے میں خدشات میں اضافہ ہوسکتا ہے۔
لیگ کے چیئرمین ارون سنگھ دھومل نے کہا کہ یہ ریکارڈ ساز غیر معمولی رقم ہے جو کھیلوں کی دنیا میں آئی پی ایل کی بے پناہ اہمیت اور کشش کا ثبوت ہے۔
چیئرمین ارون سنگھ دھومل کے مطابق یہ غیر معمولی رقم نہ صرف لیگ کی تاریخ میں ایک نیا معیار قائم کرتی ہے بلکہ عالمی اثر کے ساتھ کھیلوں کے ایک اہم ایونٹ کے طور پر آئی پی ایل کی پوزیشن کی بھی توثیق کرتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News